جب ‘چھپک’ کا گانا دیکھ کر 2 بار رو پڑی لکشمی اگروال

فلمی ڈسک،3جنوری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) فلم چھپک کی کہانی جہاں ایک اور کپکپی پیدا کرتی ہیں، وہیں اس واقع کی جینے والی لکشمی اگروال جسکا کردار دیپیکا پاڈوکون فلم چھپک میں نبھا رہی ہے- اب بھی اس واقع کو لیکر لکشمی جذباتی ہوجاتی رہی ہے- اب بھی اس واقع کو لیکر لکشمی جذباتی ہوجاتی ہے- ممبئی میں آج (3جنوری) فلم چھپک کا ٹائٹل ٹریک گانا ریلیز کیا گیا، اس موقع پر ایک نہیں بلکہ دو-دو بار لکشمی رو پڑی- دپیکا بھی کئی بار جذباتی ہوتی ہوئی نظر آئی- فلم چھپک کے ٹریلر ریلیز کے بعد فلم کا ٹائٹل ٹریک ریلیز کیا گیا، اس موقع پر ایونٹ کی شروعات وکرانت مستی نے کی، اتنا ہی نہیں اس گانے کو دیکھتے ہی لکشمی اگروال اور دپیکا پاڈوکون جذباتی ہوگئی- فلم کو بنا کسی کٹ کے یو سرٹیفیکیٹ دیا گیا ہے-

اس موقع پر شنکر احسانن لوئے،گلزار صاحب، دیپیکا پاڈوکون، لکشمی اگروال اور فلم کی ڈائریکٹر میگھنا گلزار موجود تھی- اس گانے کو دیپکا نے فلم کی روح بتائی- لکشمی نے گوڈ مارننگ کہہ کر شروعات کی اور ایسڈ اٹیک سے جڑے ہوئے کاز کے بارے میں بات کی- ساتھ ہی بتایا کہ بات کرنا ضروری نہیں ہوتا- بیداری کی ضرورت ہے- لکشمی نے فلم دیکھنے کی بھی لوگوں سے اپیل کی- گانا دیکھ لکشمی جذباتی ہوئی اور رو پڑی- کیونکہ ان سبھی چیزوں سے گذری ہے- فلم چھپک 10 جنوری کو ریلیز ہورہی ہے-