بائیو کیمسٹ کمیل شریئر نے جیتا مس امریکہ کا خطاب

فیشن ڈسک،21ڈسمبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) مس امریکہ 2020 کا خطاب ورجینیا کی 24 سالہ بائیو کیمسٹ کمیلے شریئر نے اپنے نام کیا۔ کمیل شریئر نے مس امریکا 2020 کے ٹیلنٹ شو میں حصہ لیا جس میں انہوں نے اسٹیج پر کیمیائی تجربہ دیکھا کر ججز کو متاثر کیا۔ انہوں نے یہ ٹائٹل مِس امریکہ کا تاج سر پر سجانے کی خواہش مند 50 حسیناؤں کو شکست دے کر جیتا ہے ۔24 سالہ کمیل نے ججوں کو متاثر کرنے کے لیے ٹیلنٹ شو میں لیب کوٹ پہن کر کیمسٹری کا ایک تجربہ بھی کیا۔یہ مقابلے جیتنے کے بعد انہیں 50 ہزار امریکی ڈالر کے برابر کی سکالرشپ ملی ہے ۔

شریئر کے پاس سائنس کی دو انڈر گریجویٹ ڈگریاں ہیں۔ اور اب وہ ورجینیا کامن ویلتھ یونیورسٹی سے فارمیسی میں ڈاکٹریٹ کی تعلیم حاصل کررہی ہے۔ وہ آنے والے ایک سال تک منشیات سے تحفظ اور روک تھام کے ایک پروگرام کا پرموشن کریں گی۔

کنٹیسٹ کے دوران جب ججوں کے پینل نے شریئر سے انکی ٹیلنٹ کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہا، مس امریکہ کوئی ایسی ہونی چاہیئے ، جو تعلیم دے سکے، شریئر کو کنٹیسٹ جتنے کے لیے 50 ہزا ر ڈاڈر (قریب 36 لاکھ روپے)  ملیں گے۔ مس امریکہ کے طور پر اس رقم کو ایک منشیات سیفٹی  پروگرام میں خرچ کریں گی۔

دو سال پہلے بدلا گیا تھا مس امریکہ کا فارمیٹ

منتظمین نے مس امریکہ کنٹیسٹ کے فارمیٹ میں سال 2018 میں بدلاؤ کیا تھا۔ اس سے سوئم سوٹ سیگمنٹ کو ہٹایا گیا اور  کنٹیسٹنٹس کی دیکھوائے کی بنا پر نمبر دینا کم کیا گیا۔ اسکے بجائے مقابلے میں خواتین کو انکے ٹیلنٹ اور جنون دیکھانے کا موقع دیا جانے لگا۔2018 میں مس امریکہ کی فاتح  گریچین کارلسن نے بہتری لانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھاکہ اب ہم کنٹیسٹنٹ کو انکے باہر جسم دیکھوائے کی بنا پر جج نہیں کریں گے۔

خواتین کے دیکھوائے سے زیادہ کامیابیوں کی اہمیت : شریئر

منتظمین کا کہنا ہے کہ ان بدلاؤ کے بعد زیادہ نوجوان خواتین مس امریکہ میں حصہ لے رہی ہیں۔ کچھ دن پہلے ہی ایک میڈیا گروپ کو انٹرویو میں شریئر نے کہا تھا کہ مس امریکہ کے نئے سرے سے شروع کیے جانے کی وجہ سے مقابلہ کا نیا انداز سامنے آیا ہے۔  اس میں خواتین کے دیکھوائے سے زیادہ انکی کامیابیوں کو اہمیت دی گئی ہے۔