فلمی ڈسک،20 اکتوبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کے روز شاہ رخ خان اور عامر خان سمیت بالی ووڈ اداکاروں اور فلم سازوں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ، انہوں نے مہاتما گاندھی کی 150 ویں جینتی منانے کے لئے ‘چینج وتھ ان’ تھیم کا ایک ثقافتی ویڈیو بھی جاری کیا۔ گاندھی کی 150 ویں جینتی منانے کے لیے فلم ساز راجکمار ہیرانی نے انہیں خصوصی خراج تحسین دینے کے لیے اٹھ بڑے فنکاروں کو ایک ساتھ لیکر آئے۔ پی ایم مودی نے اپنے سرکاری رہائش گاہ پر اس ویڈیو کو جاری کیا۔
مودی نے ٹیوٹ کیا فلم انڈسٹری مہاتما گاندھی کو خراج تحسین دینے کے لیے ایک ساتھ آگے آیا۔ یہ ویڈیو 100 سکنڈ کا ہے۔
وزیراعظم نریندرمودی کے گھر پر بالی ووڈ کے بڑے اسٹارس جمع ہوئے اور سب نے جم کر تصویریں لی۔ پی ایم مودی نے بالی ووڈ سے کھل کر بات چیت کی۔ اس دوران بالی ووڈ کے کئی شخصیات نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
اس موقع پر کنگنا رناوت نے کہا، پی ایم مودی ایسے پہلے پی ایم ہے جو بالی ووڈ انڈسٹری کو اتنا زیادہ عزت دیتے ہیں۔ وہ بالی ووڈ کا کافی خیال رکھتے ہیں۔ وہ واقعی بالی ووڈ فنکاروں کا احترام کرتے ہیں۔
اس موقع پر عامر خان نے کہا، میں باپو کے نظریات کو مقبول بنانے کی طرف میں کوشش کے لیے پی ایم مودی جی کی تعریف کرنا چاہونگا۔ ایک کریٹیو شخصیت کے طور پر ہم اس سمت میں کافی کچھ کرسکیں گے۔ میں مودی جی کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ ہم اس سمت میں اور کوشش کریں گے۔
انند ایل رائے نے پی ایم مودی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا، ہم منورنجن کی دنیا کے نمائندے کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ لیکن آپ نے گاندھی جی کے نظریات کو مقبول بنانے میں ہمیں شامل کرکے اسکے لیے ہمارے اندر ذمہ داری کا احساس کو بھی جوڑا ہے۔
اس دوران پی ایم مودی نے کہا کہ بالی ووڈ میں کافی اچھا کام ہورہا ہے۔ پی ایم مودی کے مطابق بالی ووڈ انڈسٹری میں ہونے والے کام کو نہ صرف ملک بلکہ دنیا میں سراہا جارہا ہے۔
اس دوران عامر شاہ رخ کے علاوہ، جیکی شراف ، کنگنا، جیکلین ، امتیاز جلیل ، انوراگ باسو، ایکتا کپور سمیت کئی شخصیات موجود تھے۔