بالی ووڈ کی ٹاپ ہیروئین کا فیشن ٹرینڈ پھر سے لوٹ رہا ہے

فیشن ڈسک /24جولائی(اردوپوسٹ) بالی ووڈ میں ہمشیہ سے ہی فیشن کا دور بدلتا آرہا ہے۔ 70 کے دہائی کا فیشن، 80 کے دہائی کا فیشن، 90 کے دہائی کا فیشن ، ویسے 90 کے دہائی میں بالی ووڈ میں کئی خوبصورت چہروں نے اپنی جگہ بنائی اور ان خوبصورت چہروں نے اپنے زمانےمیں اپنا ایک فیشن ٹرینڈ بھی کیری کیا۔ ان دنوں فیشن کا عالم یہ تھا کہ ہر نوجوان اس میں رنگا ہوا نظر آتا تھا۔ چاہے بات مادھوری کی ہویا جوہی کی، ان کے فیشن ٹرینڈ کو نوجوانوں سے ہمیشہ فالو کیا۔ لیکن کیا آپ کو پتہ ہے کہ یہ فیشن دوبارہ سے چلن میں ہے اور ینگ جنریشن اسے پسند کرر ہے ہیں۔

90 کے دہائی کی بات کریں تو مادھوری دکشت، جوہی چاولہ روینہ ٹنڈن ، شلپا شیٹی اور کرشمہ کپور جیسی اداکارہ ان دنوں ٹاپ اور فرل  پیٹرن کے ڈریس پہنا کرتی تھی۔ اس دور پر ہیروئین کے وہ ٹرینڈ ہر کسی کو ایکٹیو کیاکرتے تھے۔ اور ایک بار پھر اس دور میں بھی لوگوں کو وہیں فیشن ٹرینڈ دوبارہ سے دیکھنےکو مل رہا ہے۔ پھر چاہے وہ رفلس پیٹرن کے ڈریس کی بات ہویا پھر وائٹ ویسٹ جنس کی۔ 90 دہائی کے دورے میں پہنے جانے والے ڈریس اب سٹی گرلز کو اس دور میں اسٹائلش لک دے رہے ہیں۔

دوبارہ لوٹ کر آتا ہے فیشن

سچ یہی ہے کہ فیشن کبھی بھی نیا نہیں ہوتا ہے بلکہ ہر تھوڑے وقت میں پلٹ کر آتا ہے۔ 90 کےدہائی میں فلموں میں ہیروئین جمپ سوٹ اور کراپٹ ٹاپ پہنا کرتی تھی اور دوبارہ یہی ساری ڈریس فیشن میں آرہی ہے۔ لیکن ابھی انوویشن کا دور ہے تو ان ڈریس میں بھی کچھ نیا پن لیاگیا ہے۔ بلکہ لہنگے میں لگانا ہے خوبصورت تو کیری کریں بالی ووڈ اسٹائل۔

ٹریڈیشنل اور ویسٹرن بھی

90 کے دہائی میں ویسٹرن اور ٹریڈیشنل دونوں ہی طرح کے فیشن کا مقابلہ تھا اور ان دنوں پھر سے وہیں فیشن دیکھنے کو ملارہا ہے۔ کراپ ٹاپ اور آف شولڈرس بھی پرانی اداکارؤں کے لک سے انسپائر ہے۔ وہیں 90 کے دہائی کے پلین بارڈر ساڑی کا ٹرینڈ دوبارہ فیشن میں آگیا ہے۔