فلمی ڈسک،9اکتوبر(اردو پوسٹ ڈاٹ کام) اداکارہ شروتی ہاسن نے اپنے تعلقات اور بریک اپ پر کھل کر بات کرتے ہوئے سب کو حیرت میں ڈال دیا ہے- شروتی ہاسن نے اپنی نجی زندگی کے راز کھولتے ہوئے کہا کہ انہیں ہمیشہ سے ہی ایک سچے پیار کی تلاش رہی ہے-
حال ہی میں ایک پروگرام “فٹ آپ وتھ دی اسٹارس تلگو” کے سیٹ پر شروتی نے اپنے تعلقات اور نجی زندگی کے بارے میں خلاصہ کیا- یہاں شروتی سے جب پوچھا گیا، آپ کے کئی لوگوں سے تعلقات رہ چکے ہیں-
اسکا جواب دیتے ہوئے شروتی نے کہا، نہیں صرف ایک- اسکے بعد جب ہوسٹ نے کہا، ہم سبھی کو تعلقات ہوتے ہیں اور دل بھی ٹوٹتے ہیں، لیکن کیریئر کی شروعات میں پیار اور تعلقات کے بارے میں آپ کے کیا خیالات تھے؟
شروتی نے جواب دیتے ہوئے کہا، میں کول ٹائپ تھی، میں بے حد معصوم تھی اور ہر کوئی مجھے پر اپنا حکم چلاتا تھا- میں بہت جذباتی ہوں اور اس وجہ سے وہ حاوی ہوپاتے تھے، میں کہوں گی کہ یہ میرے لیے ایک بہت اچھا تجربہ تھا-
شرتی نے آگے کہا، آج بھی اسکا کوئی فارمولہ نہیں ہے- اچھے لوگ اچھے وقت پر اچھے رہتے ہیں اور وقت کے ساتھ یہی لوگ برے ہوجاتے ہیں، لیکن مجھے کوئی افسوس نہیں ہے، میرے لیے یہ ایک اچھا تجربہ رہا – میں نے کافی کچھ سیکھا اور یہ سیکھنے کا ایک اچھا تجربہ تھا، لیکن مجھے ہمیشہ سے ایک اچھے پیار کی تلاش رہی ہے اور مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہوگی کہ یہ وہ ایک چیز ہے جسکا مجھے ہمیشہ سے انتظار رہا ہے-