حیدرآباد/10جولائی(اردوپوسٹ) نورا فتحی اپنے ڈانس کی وجہ سے فیمس ہے، اور انکا ڈانس سوشل میڈیا پر خوب دھوم مچا رہا ہے- نورا کاایک ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر چھایا ہواہے- جس میں “دلبر گرل” نورا فتحی “کھڑکے گلاسی” گانے پر زبردست انداز میں ڈانس کررہی ہے- کھڑکے گلاسی ” گانے پر پرینیتی چوپڑا اور سدھارتھ ملہوترا کی فلم “جبریا جوڑی کا ہے – نورا نے اس ڈانس ویڈیو کوا پنے انسٹاگرام اسٹوریپر ڈالا ہے- اور یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر آتے ہی تہلکہ مچا رہا ہے-
یہی نہیں بگ باس فیم نورا فتحی کاایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر چھایا ہوا ہے- اس ویڈیو میں نورا اپنی اداؤں کا جلوہ بکھرتے دیکھائی دے رہی ہے- لیکن اچانک سے انکی میک اپ آرٹسٹ زویا انکا ویڈیو بنانا شروع کردیتی ہے- سوشل میڈیا پر وائرل ہورہے اس ویڈیو کو نورانے خود اپنے انسٹاگرام پر شیئر کیا ہے-
نورا کایہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہا ہے- اس ویڈیو کو پوسٹ کرتے ہوئے نورا نے لکھا”کون ہے وہ—لکس ” وائرل ہورہے اس ویڈیو میں نورا کافی خوبصورت لگ رہی ہے-
بتادیں کہ نورا بگ باس سیزن 9 سے کافی فیمس ہوئی تھی- شو میں انکے ڈانس کی خوب تعریف ہوئی- نورا نے فلم ستمیے جیتے میں دلبر گانے پر اپنے زبردست ڈانس سےکافی تعریفیں لی- جسکے بعد نورا ایک بعد ایک کئی اسپیشل گانوں میں نظر آئی-