مانسون وڈنگ کے لیے پرفیکٹ ہے بالی ووڈ کی یہ ساڑیاں

فیشن ڈسک/12جولائی(اردوپوسٹ) بارش اور مانسون کی سیزن میں اگر کسی دوست یا رشتہ دار کی شادی میں جانا ہوتو سب سے پہلے ٹنشن اس بات کی ہوجاتی ہے کہ آخر پہنے کیا؟ ویسے شادی کا موقع ہے تو ٹرڈیشنل ڈریس بھی صحیح لگے گا لیکن اگر آپ چاہے تو اس بار لہنگا کی وجگہ ساڑی کو ترجیح دی جاسکتی ہے۔ ہم آپ کو بتارہے ہیں کہ ان اداکاراؤں کے ساڑی کےانداز کے بارے میں جنہیں آپ بھی بڑی آسانی سے ری۔کریٹ کرسکتی ہے۔
سب سے پہلے بات لائم لاٹ بیوٹی مادھوری کی جو کلر کی ریڈ بارڈر والی اس ساڑی میں بے حد خوبصورت لگ رہی ہے۔ مادھوری نے اپنی اس ساڑی کو میچنگ ریڈ ڈایئزنر بلاوز ، ہیوی چوکر نکلس ، اسڈ ائررنگ اور گولڈن ہوی کڑے کے ساتھ ٹیم اپ کرپہنا۔ آپ بھی مادھوری کے اس لک کو کاپی کرسکتے ہیں۔

مادھوری ڈکشت اور کاجول

 

مادھوری کی طرح کاجول بھی ان دنوں بے حد خوبصورت ساڑیوں میں نظر آرہی ہے۔ کاجول بھی وائٹ اور ریڈ کلر کی ساڑی میں بے حد سنپل لیکن خوبصورت لگ رہی تھی۔ کاجول کی ساڑی کا بیس ریڈ کلر کا تھا اور اسکا پللو وائٹ کلر کا نیٹ کا فلورل ڈیزائن والا تھا جسے کاجول نے ریڈ کلر کی سلیو لیس ڈیزائن بلاوز اور لیئر والے نیکلس کے ساتھ ٹیم اپ کرکے پہنا تھا۔
اسکے علاوہ کاجول کی یہ بے بی پنک کی ساڑی بھی شادیوں کے لحاظ سے بالکل پرفیکٹ ہے۔ پنک کلر کی اس ساڑی میں ریڈ کلر کا پتلا بارڈر ہے اور بلاوز بھی ساڑی کے بارڈر سے میچنگ ہے۔ اپنی اس ڈریس کو کاجول نے چوکر نکلس ، جھومکے اسٹائل ایئررنگس ، جوڑا گجرا لگاکر ٹیم اپ کیا ہے۔