بی ایم ڈبلیو 3 سیریز 2019 ہندوستان میں لانچ

آٹو ڈسک،22اگسٹ(اردوپوسٹ) بی ایم ڈبلیو نے ہندوستانی بازار میں نئی 3 سیریز سیڈن کار لانچ کردی۔ یہ ساتویں جنریشن بی ایم ڈبلیو 3 سیریز ہے۔ اسکی شروعاتی قیمت 41.40 لاکھ روپے ہے۔ نئی کارپیٹرول اور ڈیزل ، دونوں انجن آپشن میں بازار میں اتاری گئی ہے۔ یہ تین ویرینٹ (320ڈی سپورٹ، 320 ڈی لکژری لائن، 330آئی ایم سپورٹ) میں دستیاب ہے۔ جن میں شروعات والے دو ویرینٹ میں ڈیزل انجن اور تیسرے میں پیٹرول انجن ہے۔
نئی بی ایم ڈبلیو 3 سیریز کو کلسٹر آرکیٹیکچر پلیٹ فارم پر بنایا گیا ہے۔ اسکے فرنٹ میں ایل شیپ میں ایل ای ڈی ڈی آر ایل ، ایل ای ڈی ہیڈلیمپ ، ایل ای ڈی فاگ لیمپ اور بڑی کڈنی گرل دی گئی ہے۔ فرنٹ بمپر کی ڈیزائن میں بھی بدلاؤ کیے گئے ہیں۔