اسپورٹس ڈسک،12 ڈسمبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) کبھی ٹیم انڈیا کی مڈل آرڈر بیٹنگ کی ریڑھ کی ہڈی رہے یوراج سنگھ آج 38 سال کے ہوگئے ہیں۔ انہوں نے 10 جون 2019 کو بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لیا تھا۔ یوراج سنگھ کا بین الاقوامی کیریئر اتار چڑھاؤ والا رہا، لیکن 19 سال کے اپنے کرکٹ کیریئر میں ایک دہائی سے بھی زیادہ وقت تک وہ ٹیم انڈیا کے پریشانی کا شکار رہے۔
انکی پیدائش 12 دسمبر 1981 کو چندی گڑھ میں سابق کرکٹر یوگراج سنگھ کے یہاں جاٹ خاندان میں ہوئی۔ 12 نومبر 2015 کو یوراج سنگھ نے بالی ووڈ اداکارہ ہیزل کیچ سےشادی کی۔ یوراج نہ صرف بیٹ سے ، بلکہ اپنی گیندبازی سے بھی ٹیم انڈیا کو جیت دلائی۔ وہ ملک کے چنندہ کرکٹروں میں شامل رہے، جنہیں تین بین الاقوامی فارمیٹ (ٹیسٹ، ونڈے اور ٹی 20) میں کھیلنے کا موقع ملا۔ انہوں نے اپنے آل راؤنڈر مظاہرے سے کروڑوں مداحوں کو دیوانہ بنایا۔ 19 سمبر 2007 کو یوراج سنگھ نے تاریخ بنائی تھی۔ جنوبی افریقہ میں کھیلے گئے پہلے ٹی 20 ورلڈ کپ میں یوراج نے انگلینڈ کے اسٹورٹ براڈ کے ایک اوور کی سبھی 6 گیندوں پر 6 چھکے مارے تھے۔ بین الاقوامی کرکٹ میں افریقی ہرشل گبس کے بعد ایک اوور میں چھ چھکے مارنے والے وہ دوسرے بلے باز بنے تھے۔
یوراج کے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد اسٹورٹ براڈ نے ایک انٹرویو میں کہا ، ‘یووی نے مجھے 6 چھکے مار کر گیندباز بنا دیا، جس وقت انہوں نے مجھے 6 چھکے مارے تھے ، اس وقت میں 21 سال کا تھا، ڈیتھ اوور میں گیندبازی کرنے کا تجربہ نہیں تھا۔ اس میچ میں یوراج گیند کو بہت اچھی طرح ہٹ کررہے تھے۔ اس دن یاکر کوئی بھی ڈیلیوری میرا ساتھ نہیں دے رہی تھی۔
بائیں ہاتھ کے بلے باز یوراج نے اپنے بین الاقوامی کیریئر میں 402 میچ کھیلے جس میں 40ٹیسٹ، 304 ونڈے اور 58 ٹی 20 میچ شامل ہے۔ اس دوران انہوں نے کل 11778 رن بنائے۔ جس میں 1900 ٹیسٹ، 8701 ونڈے اور 1177 رن ٹی 20 سے آئے۔
یوراج نے اپنے بین الاقوامی کیریئر میں کل 1496 چوکے ۔ چھکے لگائے۔ ونڈے میں ان کے بیٹ سے 908 چوکے اور 155 چھکے لگائے۔ جبکہ ٹی 20 میں 77 چوکےاور 74 چھکے لگائے۔ ٹیسم میں بھی انہوں نے 260 چوکے اور 22 چھکے لگائے۔