برتھ ڈے اسپیشل: چھ سال میں ہی ٹاپ اداکاراؤں میں شمار ہوگئی ٹوئنکل کھنہ

فلمی ڈسک،28ڈسمبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ٹوئنکل کھنہ کی پیدائش ٹھیک اسی دن ہوئی جس دن انکے والد راجیش کھنہ کی پیدائش منائی جاتی ہے۔ ٹوئنکل کھنہ 29ڈسمبر 1973کو ممبئی میں پیدا ہوئی۔ ٹوئنکل کھنہ راجیش کھنہ اور ڈمپل کپاڈیا کی بڑی بیٹی ہیں۔ ان کی چھوٹی بہن رنکی کھنہ بھی ایک اداکارہ رہ چکی ہیں۔ 45 سال کی ہونے جارہی ٹوئنکل نے اپنے والد کے نقشے قدم پر خوب شہرت کمائی اور ڈیزائنر اور مصنف کی حیثیت سے بھی سرخیاں بنائی ہیں۔ انہوں نے سال 2018 تک کل تین کتابیں لکھی ہیں۔ 2010 سے لیکر 2018 تک وہ سات فلموں میں شریک پروڈیوسر کے طور پر بھی کام کیا۔وہیں تو ٹوئنکل سال 1995 سے لیکر 2001 تک ہی اداکارہ کے طور پر سرگرم رہی۔ اس دوران وہ قریب 14 ہندی فلموں میں اہم اداکارہ کے طور پر نظر آئی۔ لیکن اتنے کم وقت میں ہی وہ انڈسٹری کی ٹاپ اداکاراؤں میں مشہور ہوچکی تھی۔ سال 2001 میں 17 جنوری کو اکشے کمار سے شادی کی، انہیں ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے۔ شادی کے بعد انہوں نے اپنی مرضی سے اداکاری کے کیریئر سے آرام لے لیا۔

برسات

ٹوئنکل کھنہ نے 1995 میں راجکمار سنتوشی کی فلم ‘برسات’ سے ڈیبیو کیا تھائ اس فلم میں وہ بوبی دیول کے مخالف نظر آئیں۔ دھرمیندر نے انہیں فلم میں کاسٹ کیا تھا اور انہوں نے فلم کی ریلیز سے قبل ہی دو اور پراجکٹس پر دستخط کیے تھے۔ فلم نے باکس آفس پر عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور اس سال کی چھٹی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی۔ اس فلم میں ٹوئنکل کھنہ بطور ٹینا اوبرائے تھے۔ فلم میں لوگوں نے بوبی دیول کے ساتھ ان کی رومانوی کیمسٹری کو خوب پسند کیا۔

جان

سال 1996 میں ریلیز ہونے والی راج کنور کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ‘جان’ ، ٹوئنکل کھنہ کی مسلسل دوسری ہٹ فلم تھی ، جس نے اچھی کمائی کی۔ اس فلم میں انہوں نے کاجول کا کردار ادا کیا ، جس میں وہ اجے دیوگن کے ساتھ نظر آئیں۔

انٹرنیشنل کھلاڑی

ٹوئنکل پہلی بار اکشے کمار کے مخالف فلم ‘انٹرنیشنل کھلاڑی’ میں نظر آئیں۔ 1999 میں ریلیز ہونے والی اس فلم میں ٹوئنکل نے پائل کا کردار ادا کیا تھا۔ اس فلم میں ، وہ متعدد شکلوں میں نظر آئیں ، جس میں پہلے وہ انتقام کی آگ میں جھلستی دکھائی دیتی ہیں اور بعد میں وہ محبت میں پڑ گئیں۔ فلم نے باکس آفس پر کامیابی حاصل کی تھی۔ یہ فلم بھی ٹوئنکل کے کیریئر کی سب سے خاص فلموں میں سے ایک ہے کیونکہ اس فلم کے بعد اسے اپنی زندگی کا ساتھی ملا اور 2001 میں اکشے کمار سے شادی کی۔

بادشاہ

رومانوی کردار نبھانے والی ٹوئنکل فلم ‘بادشاہ’ میں اپنے بھائی کی موت کے قاتل کی تلاش کرتے ہوئے دکھائی دیتی ہے۔ جہاں فلم کی شروعات میں وہ ایک معصوم امیر لڑکی کا رول پلے کرتی ہیں وہیں آخری میں وہ ریاست کے وزیراعلی کو جان سے مارنے کی سازش کو روکنے میں شاہ رخ خان کا ساھ دیتی نظر آتی ہے۔ فلم میں انہوں نے سیما ملہوترا کا کردار نبھایا تھا۔

میلا

فلم میلا میں نبھائے ٹوئنکل کا کردار روپا سنگھ آج بھی لوگوں کو یاد ہے۔ فلم میں انکی عامر خان کے ساتھ رومنٹک کیمسٹری نظر آتی ہے۔ وہ قسمت سے عامر خان کو ملتی ہے۔ جسکے بعد ٹوئنکل کے مقصد کو پورا کرنے میں عامر اور فیصل انکی مدد کرتے ہیں۔

انہوں نے برسات، جان، دل تیرا دیوانہ، اف یہ محبت، اتحاس، جب پیار کسی سے ہوتا ہے، انٹرنیشنل کھلاڑی، ظلمی، بادشاہ، یہ ہے محبت میری جان، میلا، چل میرے بھائی، جورو کا غلام، جوڑی نمبر ون، لو کے لیے کچھ بھی کرے گا جیسی فلموں میں کام کیا۔