برتھ ڈے اسپیشل: مس یونیورس سشمیتا سین کا ماڈلنگ سے فلم تک کا سفر 

سشمیتا سین

فلمی ڈسک،19نومبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) سشمیتا سین کو اداکاری ، خوبصورتی اور ماڈلنگ کے لیے بھی جانا جاتا ہے۔ سشمیتا سین نے نہ صرف بالی ووڈ میں نام کمایا، بلکہ پوری دنیا میں ہندوستان کا جھنڈا اونچا کیا اور تاریخ بنائی۔

شہر حیدرآباد میں 19 نومبر 1975 میں پیدا ہوئی سشمیتا سین ایک پہلی ہندوستانی ہے ، جنہوں نے پہلی بار ہندوستان کی طرف سے مس یونیورس کا تاج اپنے نام کیا تھا۔ اس سے پہلے سشمیتا سین نے مس انڈیا کا خطاب جیتا اور اسکے بعد 18 سال کی عمر میں مس یونیورس کا خطاب جیتا تھا۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ سال 1994 میں سشمیتا سین نے اداکارہ ایشوریا رائے کو ہرا کر مس انڈیا کا تاج اپنے نام کیا تھا۔

جی ہاں مس انڈیا کے تاج کے لیے ہوئے آخری راؤنڈ میں سشمیتا سین اور ایشوریا کے درمیان ٹائی ہوگیا تھا، اس دوران دونوں کے پوائنٹس برابر تھے اور اج کا فیصلہ ایک سوال سے ہونا تھا۔ اسکے بعد سشمیتا اور ایشوریا سے سوال پوچھے گئے اور سشمیتا سین کے جواب نے ججوں کو متاثر کیا، اور اسکے بعد انہیں مس انڈیا کا خطاب ملا۔ حالانکہ بعد میں ایشوریا مس ورلڈ بنی اور سشمیتا کے ہاتھ مس یونیورس کا تاج لگا۔

ایشوریا سے پوچھا تھا سوال۔ آپ اپنے والد میں کیسی کوالٹی دیکھنا چاہیں گی۔ آپ دی بولڈ کے ریز فاریسٹر اور سانٹا باربرا کے میسن کیپ ویل میں کس کو منتخب کریں گی۔ اسکے جواب میں ایشوریا نے میسن کو منتخب کیا، اور کہا ہم دونوں میں بہت سی چیزیں ایک جیسی ہے۔ میسن بہت کیرینگ ہے اور انکا سینس آف فیومر بہت اچھا ہے۔ جو میرے کردار کے میل کھاتا ہے۔

وہیں سشمیتا سین سے پوچھا گیا یہ سوال۔ آپ ملک کے ٹیکسٹائل ورثے کے بارے میں کیا جانتے ہیں؟ یہ کب سے شروع ہوا اور آپ کیا پہننا پسند کریں گی؟ اسکے جواب میں سشمیتا سین نے کہا تھا، مجھے لگات ہے کہ مہاتما گاندھی کے وقت شروع ہوا تھا۔ اسے بہت لمبا وقت گذر چکا ہے۔ مجھے انڈین اور انتھک ویئر پہننا بہت پسند ہے۔

بالی ووڈ میں ایسی اداکاروں کی ایک لمبی لسٹ ہے، جنہوں ایک کے بعد ایک کئی ہٹس دیئے اور اسکے بعد اچانک فلموں سے دوری بنا لی۔

آج ایک ایسی اداکارہ کا برتھ ڈے ہیں، جنہوں نے 1994 میں مس یونیورس کا خطاب جیت کر بالی ووڈ میں انٹری کی اور کئی بڑے ستاروں کے ساتھ کام بھی کیا، لیکن اب وہ لمبے وقت سے سلور اسکرین سے دور ہیں۔ اس اداکارہ کا نام ہے سشمیتا سین۔

سشمیتا سین کی گنتی بالی ووڈ کی ان اداکارؤں میں ہوتی ہے جنہوں نے زندگی اپنی شرطوں پر جی ہے۔ سشیمتا سین آج 44 سال کی ہوگئی ہے اور ابھی بھی کنواری ہے۔

سشمیتا سین ابھی اپنے سے 15 سال چھوٹے ماڈل کے ساتھ افیئر کو لیکر بحث میں ہے، لیکن یہ کوئی پہلی بار نہیں ہے کیونکہ انکے ایک۔ دو نہیں بلکہ 10 سے زیادہ افیئر رہے ہیں۔

سشمیتا سین کئی فلمی ہستیوں کے ساتھ افئیر کو لیکر بحث میں رہی ہے۔ سشمیتا سین کے ساتھ تعلقات کو لیکر مہشور ڈائریکٹر وکرم بھٹ بھی خوب بحث میں تھے۔ تب وکرم بھٹ 27 سال کے تھے اور سشمیتا سین صرف 20 کی۔

ورکم بھٹ کے ساتھ انکے افیئر کی خوب بحث ہوئی تھی۔ یہاں تک کہ اس افئیر کی وجہ سے وکرم کا اپنی بیوی سے طلاق بھی ہوگیا تھا۔ طلاق کے بعد وکرم نے خودکشی کرنے کی بھی کوشش کی تھی۔

سشمیتا سین کا بالی ووڈ ایکٹر رندیپ ہوڈا کے ساتھ بھی افیئر رہا ہے۔ دونوں کو کئی بار ساتھ دیکھا گیا ہے۔ لیکن رندیپ کے ساھ بھی انکا کنکشن زیادہ دن نہیں چلا اور دونوں کا بریک اپ ہوگیا۔

سشمیتا سین کا نام ریتک بھاسن، بنٹی سجدہے، سنجے نارنگ، شبیر بھاٹیہ، امتیاز کھتری، مدسر عزیز، وسیم اکرم کے ساتھ بھی جوڑ چکا ہے۔

سشمیتا سین نے ابھی تک شادی نہیں کی ہے اور وہ دو بیٹیوں کی سنگل ماں ہے، سشمیتا سین نے کیریئر کے شروعاتی دنوں میں اپنی بیٹی رینی کو گود لیا تھا، اسکے کچھ سال بعد دوسری بیٹی علیشہ کو گود لیا تھا۔

سال 1997 میں فلمی کیریئر ہوا شروع

مس یونیورس بننے کے بعد سشمیتا سین بالی ووڈ میں قدم رکھا- سشمیتا کی سال 1997 پہلی فلم “دستک” تھی، اس فلم میں اداکار مکل دیو لیڈ رول میں سشمیتا کے ساتھ تھے، اسکے بعد انہوں تامل ایکشن فلم میں کام کیا، یہ دونوں فلمیں باکس آفس پر کوئی خاص کمال نہیں کرسکی- سشمیتا سین نے فلم “زور” میں بھی کام کیا ، لیکن یہ فلم بھی کوئی حاص کمال نہیں دیکھا پائی-

بی وی نمبر 1 سشمیتا سین کی پہلی ہٹ فلم تھی

دو سال کے بریک کے بعد سال 1999 میں سشمیتا سین ڈیوڈدھون کی فلم بی وی نمبر 1 میں نظر آئی- اس فلم میں سلمان خان اور کرشمہ کپور بھی تھی، یہ فلم باکس آفس پر ہٹ ثابت ہوئی اور ساتھ ہی سشمیتا سین کو اس فلم کے لیے بہترین معاون اداکارہ کا فلم فیئر ایوارڈ بھی ملا-

اسکے بعد سشمیتا سین نے اآنکھیں، میں ہوں نہ، میں نے پیار کیوں کیا، صرف تم، بے وفا، اور چنگاری سپر ہٹ فلمیں دی اور بالی ووڈ میں اونچے مقام پر پہنچ گئی-