برتھ ڈے اسپیشل: بگ بی سے بھی لمبا ہے یہ ایکٹر

ممبئی/30جولائی(اردوپوسٹ) ایکٹر سونو سود آج یعنی 30 جولائی کو اپنا برتھ ڈے منارہے ہیں۔ انہوں نے اب تک ہندی سمیت کئی زبانوں کی فلموں میں کام کیا ہے۔ سونو ایکٹنگ کے علاوہ اپنی لمبائی ، ڈیشنگ پرسنالٹی کی وجہ سے بھی فینس کے درمیان کافی مقبول ہے۔ جنم دن کے خاں موقع پر ہم انکی زندگی سے جوڑے کچھ ایسی باتیں بتارہے ہیں جوشاید آپ کو نہ معلوم ہوں۔۔

 

سونو سود نے 1999 میں تامل فلم سے فلم انڈسٹری میں ڈبییو کیا تھا۔ جلد ہی انہیں پہچان مل گئی اور ہندی فلموں میں پہلا بریک 2002 شہید اعظم سے ملا۔

سونو کو ہندی فلموں میں بڑے رول کے لیے قریب 5 سال کاانتظار کرناپڑا۔ اسکے بعد وہ 2004 میں آئی منی رتنم کی فلم یووا میں ابھیشک بچن کے بھائی کے رول میں نظر آئے۔ سونو کو دبنگ میں سلمان خان کے اپوزٹ نبھائے گئے ویلن کے کردار سے کافی پہنچان ملی۔ اسکے لیے انہیں کئی ایوارڈ بھی ملے۔

 

سونو انڈسٹری کے ان ورسٹائل ایکٹرس میں سے ہے جنہوں نے ہیرو کے طور پر پسند کیا گیا لیکن جب وہ ویلن بنے تب بھی انہیں اتنا ہی پیار ملا ۔ سونو نے ہندی کے علاوہ تلگو، تامل، اور پنجابی فلموں میں کام کیا ہے۔