اسپورٹس ڈسک،14ڈسمبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ٹیم انڈیا اس وقت دنیا کی بہترین ٹیموں میں سے ایک ہے۔ لیکن پچھلے کچھ وقت اسکی سب سے طاقت اسکی تیز گیندبازی ہے۔ ایک طرف جہاں ہندوستان میں بہترین تیز گیند بازی ہے وہیں انٹرنیشنل کرکٹ میں ہندوستان اسپن کا دبدبہ کم ہوتا دیکھائی دے رہا ہے اسکی وجہ سے یہ نہیں کہ ٹیم میں اسپن کی رفتار کم ہوگئی ہے۔ بلکہ اس ٹیم کا اسپن زمرہ بھی ہنرمند پھیرکی گیندبازوں سے بھرا ہے۔ جس میں کلدیپ یادو کلائی کے اسپنرس کی رہنمائی کرتے نظر آتے ہیں۔ کلدیپ ہفتہ کو 25 سال کے ہورہے ہیں۔
پہلے میچ سے ہی چھا گئے تھے کلدیپ
ٹیم انڈیا کے سب سے کامیاب چائنا مین کلدیپ یادو ، 14 دسمبر 1994 کو اترپردیش کے کانپور میں پیدا ہوئے تھے اور انہوں نے 2017 میں بین الاقوامی کرکٹ میں ڈیبیو کرنے کے ساتھ ہی پہلے ٹیسٹ میں سات وکٹیں حاصل کرکے اپنی ایک خاص شناخت بنائی تھی۔ کلدیپ ان دنوں ٹیم انڈیا کی پلائنگ الیون میں باقاعدہ طور پر نظر نہیں آتے ہوئ لیکن اس سے نہ تو انکے حیثیت میں کچھ کمی آئی ہے نہ ہی ٹیم میں انکی اہمیت میں۔
پیسر بننا چاہتے تھے ، پر بن گئے چائنا مین
کلدیپ یادو بچپن سے ہی کرکٹ کھیلنے کا شوق رکھتے تھے اور دھیرے دھیرے ان میں اس کھیل کے لیے شدت بڑھتی گئی اور کرکٹر بننے کے لیے انہیں خاندان سے بھرپور حمایت ملی۔ شروعات میں کلدیپ تیز گیندباز بننا چاہتے تھے، لیکن کوچ کپل پانڈے کی صلاح پر وہ کلائی کے اسپنر بن گئے۔
آسٹریلیا کے خلاف ہیٹرک نے چمکایا نام
پہلے 2012 میں آئی پی ایل میں کھیل چکے کلدیپ 2017 میں ہی ٹیم انڈیا میں آپائے۔ 21 ستمبر 2017 کو آسٹریلیا کے خلاف کولکتہ میں ہیٹرک نے انہیں سرخیوں میں لا دیا جسکے بعد انہوں نے پچھے موڑ کر نہیں دیکھا۔ 2018 میں وہ ٹیم انڈیا میں ٹی 20 ٹیم کےایک اہم اسپنر تھے، لیکن 2019 میں انہیں ٹیم کے لیے صرف دو ہی ٹی 20 میچ کھیلنے کا موقع ملا۔ نیوزی لینڈ کے خلاف اس میچ میں کلدیپ نے چار اوور میں 26 رن دے کر دو وکٹ لیے۔ جبکہ حال ہی میں وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف انہوں نے 45 رن دے کر دو وکٹ لیے۔
اس سال 20 ونڈے کھیلے کلدیپ نے
کلدیپ نے اس سال اپنے کیریئر کے 53 میں سے 20 ون ڈے میچ کھیلے ان میں انہوں نے 5.31 کی اکنامی اور 32.32 کی اوسط سے کل 29 وکٹ لیے۔ اوسط اور اکنامی کے لحاظ سے کلدیپ کا مظاہرہ مستحکم کچھ کم ہوا ہے۔ وہیں کلدیپ کو پچھلے ایک سال میں صرف ایک ٹیسٹ میں کھیلنے کا موقع ملا جس میں انہوں نے ایک انگیز میں پانچ وکٹ حاصل کیے۔