فلمی ڈسک،3جنوری(۔اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام)بالی ووڈ اداکارہ گل پناگ 39 سال کی ہوچکی ہے۔ انکی پیدائش 3 جنوری 1979 کو چندی گڑھ میں ہوئی تھی۔ گل پناگ کا اصلی نام گل کرات پناگ ہے۔ گل نے پنجاب یونیورسٹی پٹالیہ سے گریجویشن کیا ہے۔ گل پناگ اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ ایک بہترین وی او آرٹسٹ اور سیاستداں بھی ہے۔ گل کا فیملی بیگ گراؤنڈ بھی کافی اچھا رہا ہے۔ انکے والد ہندوستانی فوج میں جنرل رہے۔ گل نے 1999 میں مس انڈیا یونیورس کا خطاب جیتا، ساتھ ہی انہوں نے اپنی خوبصور مسکراہٹ کے لیے مس بیوٹیفول اسمائل کاایوارڈ بھی ملا۔
گل اپنے اپنے کیریئر کی شروعات میں ماڈلنگ سے کی تھی۔ گل ان خاص لڑکیوں میں سے ایک ہے جنہیں بائیک چلانے کا شوق بھی ہے اور جنون بھی۔ یہاں تک کہ انکا یہ جنون انکی شادی پر بھی دیکھنے کو ملا۔ اپنی برآت پر ساری رسم و رواج کو توڑ کر بائیک رائیڈ کرتی نظر آئی اور یہی نہیں ان کے ساتھ پوری برآت بائیک پر بھی شادی میں پہنچے۔ اپنی شادی میں گل ماڈرن بہو کی طرح جب بولیٹ پر ہاتھ لہراتے ہوئے سسرال گئی تو دنیا اس ادا پر فدا ہوگئی۔
گل نے بالی ووڈ میں اپنے فلمی کیریئر کی شروعا فلم ’دھوپ ‘ سے کی تھی۔ یہ فلم 2003 میں ریلیز ہوئی تھی۔ فلموں کے علاوہ گل نے ٹی وی سیریلس میں بھی کام کیا۔ وہ کشمیر، خوبصورت، کس میں کتنا ہے دم، مسافر ہوں یارو و وجئے جیوتی میں نظر آئی۔ بتادیں کہ گل نہ صرف بہترین اداکارہ ہے بلکہ بائیک رائیڈر اور ٹرینڈ پلائٹ بھی ہے۔
فلموں کی بات کریں تو گل نے اب تک جرم، ڈور، منورما سیکس فٹ انڈر، ہولو، انوبھو،رن، ٹرننگ 30، پھر زندگی، اب تک چھپن2، اسٹوڈنٹ آف دی ایئر 2، بائی پاس روڈ میں کام کیا۔ گل اپنی صحت کا کافی خیال رکھتی ہے اور خود کو فٹ رکھنے کے لیے ورزش کرتی رہتی ہے۔
گل سال 2008 میں میکسم میگزین کے لیے کروائے گئے اپنے بے حد بولڈ فوٹو شوٹ کو لیکر اچانک سرخیوں میں چھا گئی تھی۔ گل پناگ سال 2014 کے لوک سبھا انتخابات میں عام آدمی پارٹی کی طرف سے چندی گڑھ میں کرن کھیر کے خلاف انتخاب بھی لڑ چکی ہے۔ حالانکہ اس انتخاب میں انہیں ناکامیابی ہاتھ لگی۔
گل پناگ نے اپنے 6 مہینے کے بیٹے کو دنیا سے چھپائے رکھا تھا، کیونکہ وہ جب وہ ماں بنی تھی تب انکی عمر 39 سال کی تھی۔ حالانکہ اب وہ اپنے بیٹے اور شوہر کے ساتھ کافی ساری فوٹو شیئر کرتی رہتی ہے۔گل نے اپنی الگ پہچان بنا رکھی ہے۔ وہ ایک فارمولہ ون ریسر ڈرائیور ہے۔انکا بائیکس چلانے کا شوق ہے۔
گل نے بائیکس کے علاوہ ہوائی جہاز تک اڑایا ہوا ہے۔ جی ہاں، گل پناگ ہوائی جہاز بھی اڑاتی ہے، کیونکہ وہ ایک پلائٹ بھی رہی ہے۔ انہوں نے نجی پائلٹ کا لائسنس حاصل کرلیا ہے۔ اسکے علاوہ گل پناگ کو کاروں کا بھی شوق ہے۔ اور انکے پاس کئی لگژری کاریں ہیں۔