فلمی ڈسک،22نومبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) سروج خان نے بالی ووڈ کی ہر بڑی اداکارہ کو اپنے ڈانس سے انہیں پہچان دلائی- مادھوری ڈکشت، سری دیوی جیسے بڑے اسٹارس نے انہیں اپنا ڈانس گرو مانا ہے- سروج نے قریب 2000 سے زیادہ گانوں کو کوریوگرافی کیا ہے- کم ہی لوگوں کو پتہ ہے کہ سروج خان کا اصلی نام نرملا ناگپال ہے-سروج کی پیدائش 22 نومبر 1948کو ہوئی- سروج کے والد کا نام کشن چند سدھو سنگھ اور ماں کا نام نونی سدھو سنگھ ہے- تقسیم کے بعد سروج خان کا خاندان پاکستان سے ہندوستان آگیا، سرج نے صرف 3 سال کی عمر میں بطور چائلڈ آرٹسٹ فلموں میں کام شروع کردیا تھا- انکی پہلی فلم نذرانہ تھی جس میں انہوں نے شیام نام کی بچی کا کردار نبھایا تھا، آج سروج کا جنم دن ہے-
سروج 50 کے دہائی میں بطور بیک گراؤنڈ ڈانسر کام کرنا شروع کردیا – انہوں نے کوریو گرافر بی – سوہن لال کے ساتھ ٹریننگ لی- 1974 میں ریلیز ہوئی فلم گیتا میرا نام سے سروج ایک آزاد کوریوگرافر کی طرح جوڑی حالانکہ انکے کام کو کافی وقت بعد پہچان ملی- سروج خان کی اہم فلموں میں مسٹر انڈیا، چاندنی ، تیزاب، شاندار اور بیٹا ہے- سروج نے اپنے پہلے ماسٹر بی- سوہن لال سے شادی کی تھی- دونوں عمر میں 30 سال کا فاصلہ تھا- شادی کے وقت سروج کی عمر 13 سال تھی- اسلام مذہب قبول کرکے ا نہوں نے 43 سال کے بی سوہن لال سے شادی کی – سوہن لال کی یہ دوسری شادی تھی- پہلی شادی سے انکے چار بچے تھے- سروج نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ میں ان دنوں اسکول میں پڑھتی تھی تبھی ایک دن میرے ڈانس ماسٹر سوہن لال نے گلے میں کالا دھاگہ باندھ دیا تھا اور میری شادی ہوگئی تھی-
ایک ٹی وی چینل کے ساتھ انٹرویو میں سروج نے بتایا تھا کہ میں نے اپنی مرضی سے اسلام مذہب قبول کیا تھا، اس وقت مجھ سے کئی لوگوں نے پوچھا کہ مجھ پر کوئی دباؤ تو نہیں ہے لیکن ایسا نہیں تھا، مجھے اسلام مذہب سے متاثر ہوں، سروج سے شادی کے وقت سوہن لال نے اپنی پہلی شادی کی بات نہیں بتائی تھی-
1963 میں سروج خان کے بیٹے حامد (جو اب راجو کے نام سے جانا جاتا ہے) کا جنم ہوا تب انہیں سوہن لال کی شادی شدہ زندگی کے بارے میں پتہ چلا- بچوں کے جنم کے بعد سوہن لال نے انہیں اپنا نام دینے سے انکار کردیا ، اسکے بعد سروج اور سوہن لال کے درمیان دوریاں آگئی- بتادیں کہ سروج نے دونوں بچوں کی پرورش اکیلے ہی کی ہے-
لیکن کیریئر کی بلندیوں پر پہنچنے کے باوجود سروج نے بالی ووڈ میں ایک برا دور بھی دیکھا ہے- ایک وقت ایسا بھی آگیا تھا جب انہیں انڈسٹری میں کام ملنا بند ہوگیا تھا- لیکن ان حالتوں میں بھی سروج نے اپنے کام کو لیکر سمجھوتہ کرنا نہیں سیکھا اور اس لیے انہیں ایک بڑی فلم سے ہاتھ دھونا پڑا جسکی لیڈ اداکارہ کٹرینہ کیف تھی-
پچھلے سال یعنی 2018 میں آئی عامر خان کی فلم ٹھگس آف ہندوستان میں کٹرینہ کیف نے لیڈ رول پلے کیا تھا، اس فلم کے لیے پہلے کٹرینہ کیف کے گانوں کو کوریوگراف کرنے کے لیے سروج کو سائن کیا گیا تھا – لیکن کٹرینہ نے سروج کے ساتھ کام کرنے سے منع کردیا- حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو میں سروج نے اس بات کا خود خلاصہ کیا تھا اور کہا تھا کہ ٹھگس آف ہندوستان کے میکرس نے مجھ سے کٹرینہ کے گانوں کو کوریوگراف کرنے کے لیے کہا تھا، لیکن کٹرینہ ریہرسل کے بنا ڈانس کرنے کے لیے تیار نہیں تھی- سوریا گانا شوٹ کرنے سے پہلے کٹرینہ نے کہا کہ وہ بنا پراکٹس اور ریہرسل کے ڈانس نہیں کریں گی- اس لیے مجھے اس فلم سے ہٹا کر پربھو دیوا کو جگہ دی گئی-