برتھ ڈے اسپیشل: فلموں سے پہلے دیا مرزا مارکیٹنگ اگریزیکٹو کا کام کرتی تھی

فلمی ڈسک،9 ڈسمبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ اداکارہ دیا مرزا آج اپنی 38 ویں سالگرہ منارہی ہیں۔ وہ 9 دسمبر 1981 کو تلنگانہ ، حیدرآباد میں پیدا ہوئی تھی۔ دیا جرمنی کے گراف ڈیزائنر فرینک ہینڈریچ کے گھر پیدا ہوئی۔

دیا مرزا جب 4 سال کی تھی تبھی انکے والدین کے درمیان طلاق ہوگیا اور وہ اپنی ماں کے ساتھ رہنے کے لیے حیدرآباد آگئی۔ حیدرآباد آنے کے بعد دیا کی ماں دیپا نے احمد مرزا کے ساتھ شادی کرلی۔ جسکے بعد دیا کا نام دیا مرزا پڑگیا۔ دیا نے صرف ایکٹینگ ہی نہیں بلکہ ماڈلنگ کی دنیا میں بھی کافی نام کمایا ہے۔ 2000 میں مس ایشیا پیسیفک رہ چکی دیا پروڈیوسر بھی ہے۔ آر۔مادھون کے ساتھ 2001 میں فلم ’رہنا ہے تیرے دل میں ‘ سے اپنے فلمی کیریئر کی شروعات کرنے والی دیا دیوانہ پن، تم کو نہ بھول پائینگے، دم، پرینیتا، پھر ہیرا پھیری، تم سا نہیں دیکھا، لگے رہو منا بھائی جیسی فلموں میں بھی نظر آچکی ہے۔

دیا مرزا نے بھلے ہی بالی ووڈ میں زدیاہ کام نہیں کیا۔ مگر جن فلموں میں وہ نظر آئی ان میں اداکارہ کے کام کی کافی تعریف ہوئی۔۔۔ شادی کے بعد کئی دن تک فلمی دنیا سے دور رہنے کے بعد ، 2018 میں آئی رنبیر کپور کی سنجو میں انکی بیوی کا کردار نبھایا تھا۔ جسکے بعد وہ ایک ویب سیریز ‘کافر’ میں بھی نظر آئیں تھی۔

لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ فلموں میں کام کرنے سے پہلے دیا کیا کرتی تھی۔ دراصل اپنی فلمی انگیز شروع کرنے سے پہلے دیا نیرج ملٹی میڈیا اسٹوڈیو نام کے میڈیا فرم میں مارکیٹنگ اگریزیکٹو کا کام کرتی تھی۔ جس وق دیا یہ کام کررہی تھی انہیں 5000 روپے تنخواہ کے طور پر ملتے تھے۔

وہیں بات کرنے دیا دیا کی پرسنل لائف کے بارے میں تو، ایک وقت تھا جب دیا مرزا کا نام پاکستانی کرکٹر شعیب اختر کےساتھ بھی جوڑا گیا تھا۔ نہ صرف ہندوستانی بلکہ پاکستانی میڈیا میں بھی ان دونوں کے افیئر کے چرچے تھے۔ لیکن بعد میں دیا نے شعیب سے کسی بھی طرح کے تعلق سے انکار کردیا تھا۔ بعد میں دیا مرزا اور شعیب اختر کے درمیان کافی اچھی دوستتی تھی۔ جسکی وجہ سے انہیں اکثر ہی ساتھ دیکھا جاتا تھا۔ لیکن دیا نے شعیب اختر سے شادی کی بات سے انکار کردیا۔

شادی شدہ لائف

دیا اور ساحل نے دہلی میں 18 اکتوبر 2014 کو شادی کی تھی۔ ان دونوں نے آریہ سماج کے رسم و رواج کے مطابق شادی کی تھی۔ شادی میں دیا مرزا نے ریتو کمار کا ڈیزائنر لہنگا پہنا تھا تو وہیں ساحل نے ہاف وائٹ اور گولڈن کلر کی شیروانی پہنی تھی۔  انڈیا ٹائمز کی رپوٹ کےمطابق دیا اور ساحل دو بار شادی کی تاریخ کسی وجہ سے آگے بڑھ دی گئی تھی۔ ایک بار نومبر اور دوسری بار جنوری 2014 میں۔

اداکارہ دیا مرزا نے یکم اگست کو شوہر ساحل سنگا سے الگ ہونے کا  اعلان کیا تھا۔ اس خبر کے آتے ہی بالی ووڈ انڈسٹری میں تہلکہ مچ گیا تھا۔ ایس اس لیے کیونکہ اس اعلان کے کچھ دن پہلے ہی یہ دونوں ایک ساتھ چھوٹیاں بتانے گئے تھے۔ یہ دونوں 2014 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔