کون ہے اداکارہ بیبیکا دھروے ؟ بگ باس سے بنائی پہچان

بیبیکا دھروے

وائرل ڈسک، 4 اکتوبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بگ باس ہو یا بگ باس او ٹی ٹی ہمیشہ سرخیاں بٹورتا ہے- بگ باس او ٹی ٹی 2 کی کنٹیسٹنٹ بیبیکا دھروے بھی سرخیوں میں رہی- بگ باس کے گھر میں نظر آئی کنٹیسٹنٹ کے بارے میں ناظرین کو جاننے کی دلچسپی رہتی ہے-

 

 

ان کنٹیسنٹ کی فہرست میں بیبیکا دھروے کا نام بھی شامل ہے- چلیئے جانتے ہیں کون ہے بیبیکا دھروے؟

 

 

 

 

بیبیکا دھروے اصل میں ممبئی کی رہنے والی ہیں۔ اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ ڈینٹسٹ بھی ہیں۔ انہوں نے اپنی اسکولی تعلیم ممبئی سے کی اور بنگلور کے راجیو گاندھی یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز سے ڈینٹل سرجری میں بیچلر کی ڈگری حاصل کی۔

 

 

اداکارہ بیبیکا دھروے نے بھاگیہ لکشمی میں دیویکا اوبرائے کا کردار ادا کیا تھا- انکی 5 بہنیں اور دو بھائی ہیں-

 

اداکارہ بیبیکا دھروے کے والد جوتشی شری رام دھروے نیٹ فلکس شو انڈین میچ میکنگ میں بھی نظر آچکے ہیں-

 

 

 

 

بیبیکا دھروے نے سب سے پہلے نوکری ڈینٹسٹ کی تھی۔ اس کے علاوہ وہ اسٹرولوجی اور ایکٹنگ کی دنیا سے لیکر بیوٹی کنٹیسٹ کی دنیا میں بھی رول نبھا چکی ہے-

 

 

 

بتادیں کہ بیبیکا دھروے مس انڈیا بیوٹی پینجنٹ میں ٹاپ 15 میں جگہ بنا چکی ہے-

 

ببیکا دھروے بہت فوڈی ہے- انہوں نے خود ایک انٹرویو کے دوران انکشاف کیا تھا کہ ایک زمانے میں ان کا وزن بہت کم تھا لیکن کھانے کے شوقین ہونے کی وجہ سے وقت کے ساتھ ساتھ ان کا وزن بڑھتا گیا-

 

 

 

 

پوجا بھٹ اور ببیکا دھووے نے بگ باس او ٹی ٹی 2 کے دوران ایک مضبوط بانڈ شیئر کیا۔ جہاں بہت سے لوگوں نے ان کی دوستی کو پسند کیا وہیں بہت سے لوگوں نے ببیکا پر الزام لگایا کہ وہ ان کے ساتھ صرف پوجا سے فلم کی پیشکش حاصل کرنے کے لیے تھی۔ لیکن یہ دونوں بگ باس او ٹی ٹی 2 سے باہر آنے کے بعد بھی بہت اچھے دوست ہیں۔

 

 

 

 

 

 

پوجا بھٹ نے سب سے پہلے وکرم بھٹ کے ساتھ پروڈکشن ہاؤس میں کچھ تصاویر شیئر کیں۔ انہوں نے ایک سیلفی شیئر کرتے ہوئے لکھا، ‘کچھ پک رہا ہے۔’ انہوں نے ہدایت کار کے ساتھ ملاقات کی کچھ تصاویر بھی شیئر کیں تھی-

 

 

 

 

بیبیکا دھووے نے انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کی تھی، جس میں وہ وکرم بھٹ کے ساتھ صوفے پر نظر آئی۔ انہوں نے لکھا تھا ‘آج کا دن بہت اچھا تھا۔ مجھے وکرم بھٹ، مہیش بھٹ اور پوجا بھٹ کی ہتھیلی کی لکیریں دیکھنے کا موقع ملا۔