ٹی وی ڈسک، 17 اکتوبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) کلرس ٹی وی پر نشر ہونے والے سلمان خان کے متنازعہ شو بگ باس کا 17واں سیزن دھوم مچانے تیار ہے- شو میں یوٹیوبر اور ایکٹر کے ساتھ ایک ایسے شخص نے انٹری لی ہے- جن کا تعلق شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان سے ہے-
View this post on Instagram
کون ہے ثنا رئیس :
سلمان خان کے شو بگ باس 17 کا پریمیئر ٹیلی کاسٹ ہوچکا ہے، شو میں کئی مشہور شخصیات نے حصہ لیا ہے- جس میں ایک ثنا رئیس خان بھی ہے-
View this post on Instagram
دراصل ثنا رئیس خان پیشہ سے ایک کرئمنل وکیل ہے- جو تب بحث میں آئی تھی، جب شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان ڈرگ کیس میں گرفتار ہوئے تھے-
ثنا رئیس خان آریان خان کے منشیات کیس میں کام کرنے والی وکلیوں کی ٹیم میں سے ایک ہے- خبروں کے مطابق اس کیس میں ثنا نے ایون ساہو کی نمائندگی کی تھی-
وہیں آریان کے علاوہ ثنا نے کئی سارے ہائی پروفائل کیسز میں بھی کام کیا ہے۔ جس میں ایک شینا بورا کی بھی تھا-
سلمان خان کے شو میں ثنا سابق کرائم رپورٹر جگنا وورا کے ساتھ انٹری لی ہے، دونوں اب گھر کے اندر جاچکی ہے-
ثنا رئیس خان کے بگ باس کے گھر میں ہونے سے شو مزید دلچسپ ہو سکتا ہے۔
ثنا رئیس خان نے 2010 میں مس انڈیا ورلڈ کا خطاب جیتنے والی مانسوی ممگئی کی جگہ لی ہے۔
ریالٹی شو ‘بگ باس 17′ کے میکرس کو اس وقت بڑا جھٹکا لگا جب تمام رسمی کارروائیاں مکمل کرنے کے بعد بھی اس کی ایک مدمقابل مانسوی ممگئی نے اس میں حصہ لینے سے انکار کردیا۔ ماناسوی نے شو کی پہلی قسط کی شوٹنگ مکمل کر لی تھی-