ٹی وی ڈسک، 12 اکتوبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ٹی وی کا مشہور ریالٹی شو بگ باس 17 جلد ہی ٹی وی پر نشر ہونے والا ہے- اس سیزن بگ باس کنٹیسٹنٹ کے دل اور دماغ کے ساتھ کھیلتے نظر آئیں گے-
اس شو کا پریئیمر 15 اکتوبر کو کلرس چینل پر نشر ہوگا- بگ باس 17 میں حصہ لینے کے لیے کئی کنٹیسٹنٹ کے نام سامنے آئے ہیں-
ساگر پاریکھ، ایشا مالویہ، انکیتا لوکھنڈے ، ممتا کلکرنی سمیت سپر ماڈل ماناسوی مامگای کا نام اس فہرست میں ہے-
بگ باس کے گھر میں اجے دیوگن کی اداکارہ اور سابق مس انڈیا ماناسوی مامگای بھی نظر آئیں گی- ماناسوی مامگای کی انٹری گھر میں ہاٹنیس کا تڑکا لگے گا-
سال 2014 میں انہوں نے پربھو دیوا کی ہدایت میں بنی فلم ایکشن جیکسن میں اجے دیوگن کے کام کیا اور مرینہ کا کردار نبھایا تھا-
ماناسوی مامگای کو آخری بار اداکارہ کاجول کی ویب سیریز دی ٹرائل میں دیکھا گیا تھا-
اب اسی درمیان مانسوی کی کچھ تصویریں وائرل ہورہی ہے- جن میں وہ سفید ساڑی میں اداکارہ منداکنی کی طرح فوٹو شوٹ کرواتی نظر آرہی ہے-
View this post on Instagram
سفید ساڑی میں سمندر کنارے لہروں سے کھیلتی نظر آئی، جس طرح رام تیری گنگا میلی میں اداکارہ منداکنی سیفد ساڑی میں دیکھی تھی-
ماناسوی مامگای کی پیدائش 10 اکتوبر 1989 کو دہلی میں ہوئی- لیکن پرورش چندی گڑھ میں ہوئی- انکی والدہ کا تعلق اتراکھنڈ سے ہے، صرف 15 سال کی عمر میں ڈانس، گانے، اور سکیٹنگ میں قریب 50 ریاستی اور قومی ایوارڈز جیتے-
View this post on Instagram
انہوں نے سال 2006 میں ایلیٹ ماڈل لک انڈیا جیتا اور انڈیا فیشن ویک میں ڈیبیو کیا۔
وہ ایک ہندوستانی ماڈل، اداکارہ اور کارکن ہیں۔انہوں نے فیمینا مس انڈیا ورلڈ 2010 کا خطاب جیتا اور مس ورلڈ 2010 میں ہندوستان کی نمائندگی کی۔ اس سے قبل اس نے مس انڈیا ٹورازم انٹرنیشنل اور مس ٹورازم انٹرنیشنل 2008 کے خطاب جیتے ہیں۔
انہوں نے ووگ، ایلے، فیمینا، وریو، کاسموپولیٹن، نیو فیس، کوڈ آف اسٹائل وغیرہ جیسے سرفہرست ہندوستانی اور بین الاقوامی میگزینز کے لیے بھی شوٹ کیا ہے۔