بگ باس کو لیکر پنجابی اداکارہ ہمانشی کھرانا کا خلاصہ

فلمی ڈسک،23اکتوبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بگ باس ہاؤس میں جہاں ان دنوں سدھارتھ شکلا چھائے ہوئے ہیں۔ بگ باس 13 میں وائلڈ کارڈ انٹری کو لیکر بھی قیاس لگائے جارہے ہیں کہ الگ الگ انڈسٹری کے لوگوں کے نام بگ باس کی وائلڈ کارڈ انٹری کے لیے آرہے ہیں۔ بگ باس ہاؤس میں پنجابی اداکارہ ہمانشی کھرانا کے وائلڈ کارڈ انٹری لینے کی بات چل رہی تھی لیکن اب ہمانشی کھرانا ہی ساری باتیں صاف کردی ہے۔ ہمانشی نے بگ باس میں آنے کی کسی بھی امکانات سے انکار کردیا ہے۔ حالانکہ ہمانشی کھرانا نے بتایا ہے کہ انہیں بگ باس کے لیے رابطہ کیا گیا تھا۔ ہمانشی نے یہ ساری معلومات اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر دی ہے۔

ہمانشی نے اپنے انسٹاگرام پر بگ باس کو لیکر کہا ہے، پچھلے وقت سے قیاس لگائے جارہے ہیں کہ میں بگ باس 13 میں آرہی ہوں۔ لیجئے میری طرف سے آفیشل اعلان۔ میں بگ باس ہاؤس میں وائلڈ کارڈ کنٹیسٹنٹ کے طور پر نہیں جارہی ہوں اور میں اپنے ناظرین اور نیشنل ویڈیو سے کچھ اور باتیں بھی صاف کردینا چاہتی ہوں ۔ سب سے پہلے بگ باس کی ٹیم کے ساتھ میری میٹنگ ہوئی تھی۔ وہ شو میں مجھے بطور کنٹیسٹنٹ دیکھنا چاہتے تھے۔ لیکن اس وقت انکے اصول میرے اصولوں کے خلاف جارہے تھے تو ہم نے وہاں جانا اوائیڈ کیا۔ ابھی انکے اصول بدلے تھے اور وہ مجھے وائلڈ کارڈ کنٹیسٹنٹ کے طور پر چاہتے تھے لیکن میں شیڈول ، شوٹس کے لیے وعدے، ایونٹس ڈیجیٹل اشہارات کی وجہ سے بگ باس میرے لیے کام کرنے والا نہیں ۔ اس طرح ہمانشی کھرانا نے صاف کردیا ہے کہ وہ بگ باس میں نہیں آنے والی ہے۔