میں اپنا کام ایکسلینس کے لیے جاری رکھنا چاہتی ہوں: بھومی پیڈنیکر

فلمی ڈسک، 11 ڈسمبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) اداکارہ بھومی پیڈنیکر کی حالیہ دو فلمیں کامیاب رہی، بالا اور پتی پتنی اور وہ، دونوں میں ہی بھومی نے بہترین پرفارمینس دیا، بھومی کا کہنا ہے کہ وہ سینما میں عمدہ کارکردگی کے لیے اپنی کوشش جاری رکھیں گی- اب تک تھیڑ میں بھومی کی سات فلمیں ریلیز ہوچکی ہے- جن میں سے چھ کامیاب رہی-

باکس آفس میں اپنے سفر کے بارے میں بھومی نے کہا، میں خوش نصیب ہوں کہ مجھے اچھا کہانیاں ملیں، جو ناظرین کو سمجھ میں آئی اور میں ان سبھی فلم سازوں کی شکر گذار ہوں، جنہوں نے مجھ پر بھروسہ کیا، ایک فنکار کے طور پر مجھے بہتر کہانی اور کرداروں کی تلاش رہتی ہے، جو فلم کو دیکھنے کے لمبے وقت بعد بھی آپ کے ساتھ بنی رہے، بھومی فلم میں صرف ایکسیلنس کا پچھا کرنا چاہتی ہے-

انہوں نے کہا، میں خوش نصیب ہوں کہ اب تک میرا سفر شاندار رہا، میری چاہت صرف سینما میں ایکسیلنس کے لیے اپنی کوشش کو جاری رکھنا چاہتی ہوں، میں اپنی آنے والی فلموں کے لیے پرجوش ہوں، کیونکہ یہ سبھی ایک فنکار کے طور پر مجھے چیلنج دیتی ہے اور مجھے اور مجھے بہتر بننے کے لیے سمت میں لے جاتی ہے-