اداکارہ بھومی پیڈنیکر نے جیتا پہلا بین الاقوامی ایوارڈ

فلمی ڈسک،5اکتوبر(اردو پوسٹ ڈاٹ کام) ایک موٹی لڑکی کے کردار میں اپنے کیرئیر کی شروعات کرنے والی اداکارہ بھومی پیڈنیکر آج کسی پہچان کی محتاج نہیں ہے۔ ٹوائلٹ، شبھ منگل ساودھان فلموں میں اپنی زبردست ایکٹینگ سے بھومی نے بہت کم وقت میں ناظرین کے دل میں جگہ بنالی ہے۔ حال ہی میں انہیں ساؤتھ کوریا میں منعقد فلم فیسٹیول میں انٹرنیشنل ایوارڈ سے نوازا گیا۔

ساؤتھ کوریا میں منعقد بوسن انٹرنیشنل فلم میں بھومی پیڈنیکر کو فیس آف ایشیا ایوارڈ سےنوازا گیا۔ انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فوٹو شیئر کرکے اس بات کی معلومات دی ہے۔ انٹرنیشنل ایوارڈ جتنے پر مڈ ڈے کو دیئے ایک انٹرویو میں بھومی نے کہا، مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ میرا کام بوسن میں ناظرین اور جائزہ لینے والوں کو پسند آیا۔ یہ میری پہلی بین الاقوامی جیت ہے اس لیے مجھے فخر ہے۔ مجھے ہمیشہ ایسی فلموں میں کام کرنے کی خواہش رہی ہے جو کچھ اہم بات بتاتا ہو۔ اور اب تک میں نے اپنی پوری ایمانداری سے کام کیا ہے۔ میں ایسے میں سینما کا حصہ بننا چاہونگی جو مستقبل میں بھی یاد کیا جائے گا۔

 

بھومی ان دنوں اپنی آنے والی فلم سانڈ کی آنکھ کو لیکر بحث میں ہے۔ اس فلم میں ان کے ساتھ اداکارہ تاپسی پننو بھی اہم رول میں ہے۔ دونوں اداکاراؤں نے فلم میں عمررسیدہ خواتین شوٹر کا کردار نبھایا ہے۔ سانڈ کی آنکھ 25 اکتوبر کو ریلیز ہوگی۔