فلمی ڈسک،20جنوری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بھوجپوری اداکارہ مونالیسا نے ایک بار پھر اپنی لیٹسٹ تصویروں کی وجہ سے فل ٹام لائٹ بٹور رہی ہے۔ انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی کچھ تصویر شیئر کی ہے۔ جس میں وہ پیلے کلر کی شارٹ ڈریس میں بے حد دلکش دیکھائی دے رہی ہے۔
تصویروں میں انکا یہ انداز دیکھ کر فینس ان کے لیے چہرہ ہے یا چاند کھلا، سیکسی لک، جیسے کمنٹ کرکے مونالیسا کے اس لک کی تعریف کررہے ہیں۔ گذشتہ روز مونالیسا کی شادی کی تیسری سالگرہ تھی۔ جس موقع پر مونالیسا اپنے شوہر وکرانت کے ساتھ مندر گئی تھی۔
مونالیسا اور وکرانت ایک دوسرے کے ساتھ کافی اچھے لگ رہے ہیں۔ اس تصویر کے علاوہ اداکارہ نے اپنی شادی کی سالگرہ کے موقع پر اپنے شادی کے ویڈیو بھی شیئر کیے ہیں۔ بتادیں کہ مونالیسا اور وکرانت نے ریالٹی ٹی وی شو بگ باس کے گھر میں رہنے کے دوران ایک دوسرے سے شادی کرلی تھی۔
مونالیسا کی پیدائش کولکتہ میں 21نومبر 1982کو ایک ہندو گھرانے میں ہوئی۔ مونالیسا کا اصلی نام انترا بسواس ہے، جنہیں انکے اسٹیج نام مونالیسا کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ انہوں نے اب تک 125 بھوجپوری فلموں میں کام کرچکی ہے۔ اور اسکے ساتھ ہی ہندی، بنگالی، اڑیا، تامل، کنڑ اور تلگو فلموں میں بھی کام کرچکی ہے۔ یہ 2016 میں بگ باس سیزن 10 کی کنٹیسٹنٹ بھی رہ چکی ہے اور فی الحال اسٹار پلس کے شو میں ڈائن موہانا کا کردار نبھا رہی ہے۔انہوں نے بالی ووڈ میں فلم بلیک میل سے ڈیبیو کیا، جس میں اجے دیوگن اور سنیل شیٹی تھے،
انہوں نے اپنے انکل کے کہنے پر اپنا اسٹیج کا نام مونالیسا رکھ لیا۔ انہوں نے جنوبی کولکتہ کے جولین ڈے اسکول سے تعلیم پوری کی۔ پھر کولکتہ یونیورسٹی کے آشوتوش کالج سے اپنی آگے کی پڑھائی پوری کی اور سنسکرت میں بی اے کی ڈگری حاصل کی۔ انہوں نے 17 جنوری 2017 کو اپنے بوائے فرینڈ بھوجپوری اداکار وکرانت سنگھ راجپوت سے باگ باس کے گھر میں شادی کرلی۔