ہیلتھ ڈسک،(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) کھانا کھانا ایک آسان کام لگتا سکتا ہے لیکن چھوٹی چھوٹی غلطیاں اس سے ہونے والے فائدوں پر بڑا اثر ڈال سکتی ہے۔ یہ جاننا ضروری ہے کہ جب کھانے کی بات آتی ہے تو اس کا ٹائم سب سے اہم فیکٹر ہے۔ وقت کا دھیان رکھ کر آپ وزن پر کنٹرول رکھنے کے ساتھ دوسرے صحت سے متعلق مسائل سے بچ سکتے ہیں۔
کئی بار آپ بریک فاسٹ میں دیر کردیتے ہیں یا ورک آوٹ کے بعد کھانا چھوڑ دیتے ہیں۔ کئی بار آپ بستر پر جانے کے ٹھیک پہلے کھا لیتے ہیں، دن میں کئی بار کھانے کے درمیان لمبا وقفہ ہوجاتا ہے۔ کھانے کا صحیح وقت کب ہو یہ پتہ لگانا مشکل ہوسکتا ہے۔
صبح سو کر اٹھنے کے 30 منٹ کے اندر بریک فاسٹ کرلیں۔ بریک فاسٹ کرنے کا سب سے اچھا ٹائم صبح 7 بجے ہوتا ہے۔ 10 بجے کے بعد ناشتہ کا ٹائم (دیری) ڈیلے نہ کریں۔ دھیان رکھیں کہ آپ کے ناشتے میں پروٹین ہو۔
لنچ (دوپہر کا کھانا) کرنے کا صحیح وقت 12:45 منٹ ہے۔ بریک فاسٹ اور لنچ کے درمیان کم سے کم 4 گھنٹے کا وقفہ رکھیں۔ لنچ کا ٹائم 4 بجے تک (دیری) ڈیلے نہ کریں۔
ڈنر (رات کا کھانا) کرنے کا صحیح وقت شام 7 بجے ہے۔ راتت کے کھانے اور سونے کے درمیان کم سے کم 3 گھنٹے کا فرق رکھیں۔ 10 بجے تک ڈنر نہ کریں۔ سونے سے پہلے کھانے سے آپ کی نیند متاثر (ڈسٹرب) ہوسکتی ہے۔
کبھی بھی خالی پیٹ ورک آوٹ نہ کریں۔ ورک آوٹ کے پہلے کھانے کے لیے سب سے اچھے آپشن پروٹین سینڈوچ، پروٹین شیک، ہول والی بریڈ وغیرہ۔۔