آٹو ڈسک،23ڈسمبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بینلنگ انڈیا انرجی اینڈ ٹیکنالوجی پرائیوٹ لمیٹیڈ نے اپنے نیا الیکٹرک اسکوٹر اورا ہندوستان میں لانچ کردیا ہے۔ اس لانچ کے ساتھ کمپنی نےانڈیا ای وی مارکیٹ کے ہائی اسپیڈ سیگمنٹ میں دستک دے دی ہے۔ اس سے پہلے کمپنی تین لو اسپیڈ ماڈل لانچ کرچکی ہے۔ کمپنی نے کہا کہ یہ اسکوٹر اگلے سال کی پہلی سمہ ماہی سے سیل دستیاب ہوجائے گا۔ یہ اسکوٹر دہلی میں چل رہے ای وی ایکسپو میں لانچ کیا گیا۔ کمپنی نے کہا کہ یہ اسکوٹر ہندوستانی کنزیومر کی ضرورتوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے بنایا گیا ہے۔
اس اسکوٹر میں بریک ڈاؤن اسمارٹ اسسٹنٹ سسٹم دیا گیا ہے۔ اس فیچر کے ذریعہ بریک ڈاؤن کی حالت میں اسکوٹر ری۔اسٹارٹ ہوجاتا ہے اور رن کرتا رہتا ہے۔
موٹر اور بیرٹی
بینلنگ اورا میں 2500 بی ایل ڈی سی الیکٹرک موٹر اور 72ولٹ/ 40 اے ایچ لیتھیم آئین بیٹری دی گئی ہے۔ ایک بار چارج کرنے پر یہ اسکوٹر 120 کلومیٹر کی دوری طے کرسکتی ہے۔ بیٹری چارج ہونے میں 4 گھنٹے کا وقت لیتی ہے۔ اسکوٹر کی اسپیڈ 60 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔