سپر ماڈل بیلا حدید ہے دنیا کی سب سے خوبصورت خاتون

فیشن ڈسک،18اکتوبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) خوبصورتی ماپنے کا بھی پیمانہ ہوتا ہے۔ اور اس پیمانے پر سپر ماڈل بیلا حدید کا چہرہ سب سے درست طور پر بیٹھا ہے۔ اسکے بعد بیلا حدید کو دنیا کی سب سے خوبصورت خاتون کا خطاب دیا گیا ہے۔ اس وجہ سے 23 سال کی یہ ماڈل ہر طرف سرخیوں میں ہے۔
گولڈن ریشو آف بیوٹی کی اسٹینڈرس کے مطابق زمین کی سب سے خوبصورت خاتون کا تعین کرنے والے سائسندانوں نے وکٹوریہ کے سیکریٹ ماڈل کے چہرے کو منتخب کیا ہے۔ بیلا حدید کا چہرہ اس پیمانے پر قریب ۔ قریب فٹ بیٹھتا ہے۔ گولڈن ریشیو آف بیوٹی فیس اسٹینڈرس کلاسک گریک کاؤنٹ کے مطابق خوبصورتی کی وضاحت کرتا ہے۔ گولڈن ریشیو پیمانے کے مطابق 23 سالہ بیلا کا چہرہ ماپ سے 94.35 فیصد تک ملتا ہے۔

ان کی آنکھیں، بھنوئیں، ناک، ہونٹ، ٹھوڑی، جبڑا اور چہرے کے خدوخال 94 فیصد تک خوبصورتی کے گولڈن ریشو آف بیوٹی پر پورا اترتے ہیں۔ اس کے علاوہ چوتھے نمبر پر امریکی گلوکارہ اریانا گرینڈ، پانچویں پر امریکی گلوکار ٹیلر سوفیٹ، چھٹے نمبر پر 45 سالہ برطانوی ماڈل کیٹ موس، ساتویں نمبر پر امریکی اداکارہ اسکارلٹ جونسن، آٹھویں نمبر پر اداکارہ نٹیلی، نویں نمبر پر گلوکارہ کیٹی پیری جبکہ دسویں نمبر ماڈل کیرا براجمان ہیں۔

غیرملکی جریدے ڈیلی میل کے مطابق دنیا بھر کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین کے چہروں کی سائنسی طور پر پیمائش کی گئی جسے ’گولڈن ریشو آف بیوٹی‘ کا نام دیا گیا۔

وہیں اس پیمانے کے مطابق پاپ دیوا بیونس کو دوسرے مقام پر رکھا گیا ہے۔ انکا چہرہ 92.44 فیصد پیمانے کے مطابق ہے۔ ان خواتتین کے چہروں کے یہ ناپ سرجن جولین ڈی سلوا نے طے کیے ہیں جو لندن کی مشہور ہارلی اسٹریٹ فیشیل کاسٹمیٹک سرجن ہیں۔

(فوٹو: گیٹی اور بیلا حدید انسٹاگرام)