بنگلہ دیش میں آمنے سامنے سے ٹکرا گئیں دو ٹرین، 16 افراد ہلاک ، 50 زخمی

ڈھاکہ،12نومبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بنگلہ دیش کے ضلع براهمن بريا میں منگل کو خوفناک ٹرین حادثہ ہوا ہے۔ حادثے میں کم سے کم 16 لوگوں کے مارے جانے اور قریب 50 لوگوں کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔ زخمیوں کو علاج کے لیے ہاسپٹل میں شریک کرا دیا گیا ہے۔ مرنے والوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ ٹرین حادثہ دو مسافر ٹرینوں کے درمیان آمنے سامنے کی ٹکر سے ہوا۔ حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ دونوں ٹرینیں بری طرح سے تباہ ہوگئی۔

حادثے کے بعد ٹرین میں چیخ پکار مچ گیا، لوگ جان بچانےکے لیے ادھر ادھر بھاگتے دیکھے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی راحت اور بچاؤ ٹیم موقع پر پہنچ گئی ہے۔ انہوں نے کئی لوگوں کی جان بچائی۔ زخمی لوگوں کو علاج کے لیے ہاسپٹل بھیجا۔ حادثے میں کم سے کم 16 لوگوں کے مارے جانے کی اطلاع ہے۔ ٹکر کے بعد چٹگاؤں اور سلہٹ کے ساتھ ڈھاکہ کا ریل لنک روٹ پر ٹرینوں کی آمد رفت متاثر ہوئی۔
وہیں بنگلہ دیش کی صدر اور وزیراعظم شیخ حیسنہ نے لوگوں کی موت پر غم کا اظہار کیا۔

ضلع پولیس سربراہ نے حادثے میں 15 افراد کے مارے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کچھ زخمیوں کی حالت نازک ہونے کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ راحت اور امدادی کام جاری ہے۔ حادثے کی وجہ کا اب تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔