اسپورٹس ڈسک،4اکتوبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) اپنے اٹسار کھلاڑیوں کے بنا ہندوستان دورے پر آئی بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم نے تاریخ بنا دی ہے۔ مہمان ٹیم نے اتوار کو میزبان ہندوستان کو پہلے ٹی 20 میچ میں سات وکٹ سے ہرایا۔ یہ ٹی 20 کرکٹ کے تاریخ میں بنگلہ دیش کی ہندوستان کے خلاف پہلی جیت ہے۔
اسکے ساتھ ہی بنگلہ دیش نے موجودہ ٹی 20 سیریز میں 0-1 کی برتری بھی لے لی ہے۔ بنگلہ دیش کے مشفیق الرحیم کو 43 گیندوں پر 60 رن کی ناٹ آوٹ انگیز کھیلنے کے لیے مین آف دی میچ چنا گیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ جمعرات 7 نومبرکو کھیلا جائے گا۔
بنگلہ دیش نے یہ میچ سات وکٹ سے جیت لیا ہے۔ کپتان محمود اللہ نے 20 ویں اوور کی تیسری گیند پر چھکا لگا کر اپنی ٹیم کو تاریخی جیت دلائی۔ یہ ٹی 20 کرکٹ کے تاریخ میں بنگلہ دیش کی ہندوستان کے خلاف پہلی جیت ہے۔