آٹو ڈسک، 27اکتوبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بجاج آٹو نے حال ہی میں چیتک الیکٹرک اسکوٹر سے پردہ اٹھایا ہے۔ کمپنی اسے اربنائٹ برانڈ کے تحت لیکر آئی ہے۔ اب کمنی کی الیکٹرک سائیکل بجاج کیوٹ کے الیکٹرک ماڈل کو پہلی بار پونے میں ٹیسٹنگ کے دوران دیکھا گیا ہے۔ الیکٹرک بجاج کیوٹ کی کچھ تصویریں لیک ہوئی ہے۔ کمپنی اسے بھی اربنائٹ برانڈ کے تحت لانچ کرے گی۔
لیک تصویر میں کیوٹ پر ’کیو کار‘ کا نام کا بیج دیا گیا ہے، جس سے مانا جارہا ہے کہ اس الیکٹرک وہیکل کو بجاج کیو کار یا بجاج کیوٹ کیو کار نام سے لانچ کیا جائے گا۔ خاص بات یہ ہے کہ بیج میں ’کار‘ لفظ کا استعمال کیا گیا ہے، جبکہ کیوٹ کار نہیں، بلکہ ایک کاڈراسائیکل ہے۔
اسکے علاوہ لیک تصویر میں کیوٹ کے پچھے کی طرف لفٹ ہینڈ ڈرائیو کا اسٹیکر دیکھ رہا ہے۔ جس سے اشارہ مل رہا ہے کہ الیکٹرک کیوٹ کو پہلے انٹرنیشنل مارکیٹ میں لانچ کیا جائے گا۔ بتادیں کہ ہندوستان میں کیوٹ کارڈراسائیکل کو لانچ کرنے سے پہلے، بجاج نے روس اور ترکی جیسے کئی انٹرنیشنل مارکیٹ میں اسکی فروخت شروع کردی تھی۔ کچھ قواعد وضوابط کی وجہ سے ہندوستانی بازار میں اسکی لانچینگ دیری سے ہوئی ہے۔
یہ پیٹرول اور سی این جی آپشن میں دستیاب ہے۔ اس کی قیمت 2.5 لاکھ سے 2.8 لاکھ روپے کے درمیان ہے۔ الیکٹرک کیوٹ کی قیمت اس سے کچھ زیادہ ہوگی۔