آٹوڈسک،29 ڈسمبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ملک کی بڑی اور مقبول ٹو وہیلر کمپنی بجاج آٹو آئے دن نئے نئے برانڈ کے دو پہیوں والی گاڑیوں کو لانچ کرتی ہی رہتی ہے۔ ایسے میں کمپنی ایک بار پھر جلد ہی یعنی آنےو الے ڈسمبر کے اسی مہینے میں نئی برانڈ کو لانچ کرسکتی ہے۔ اس بائیک کی بحث کافی لمبے وقت سے ہورہی تھی۔ جسکا نام ہسک ورنا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ ان بائکس کی فروخت کے ٹی ایم کے ڈیلیر شپ کے طریقے سے ہوسکتی ہے۔ فی الحال اس بارے میں کچھ کنفرم نہیں کہا جاسکتا۔
معلومات کے مطابق کمپنی سب سے پہلے ہسک ورنا کی دو بائیکوں کو لوگوں کے سامنے پیش کرئے گی۔ ان دونوں برانڈ میں ایک سوارٹ پائلن 401 اور دوسری وٹ پییلن 401 ہوگی۔ ان دونوں بائیکس کو آنے والے ڈسمبر کے مہینے میں لانچ کرنے کی بات کہی جارہی ہے۔ جنکی قیمت 2.80 سے 3 لاکھ روپے بتائی جارہی ہے۔ ان بائیکس کو بنانے کا کام پونے کے چکان میں واقع پلانٹ میں کرنے کی تیاری چل رہی ہے۔
ان دونوں بائیکس کی خاصیت کی بات تو کمپنی نے اس میں 373.2 سی سی سنگل سلنڈر والا لیکویڈ کولڈ انجن کا استعمال کیا ہے۔ جو بائیک میں 43 بی ایچ پی کی پاور اور 35 این ایم ٹرک جنریٹ کرتا ہے۔ اسکے علاوہ دونوں بائیکس کے لک کی بات کریں تو انجن کے علاوہ دونوں کا لک بھی ایک دوسرے سے بالکل الگ ہے۔ یہاں تک کہ دونوں بائیکس کے ٹائر بھی الگ الگ ہے۔
بتادیں کہ اس ہسک ورنا وٹ پائلن 401 کو کمپنی نے کے ٹی ایم ڈیوک 390 کے پلیٹ فارم پر تیار کیا ہے۔ شاید یہی وجہ ہے کہ ان میں تھوڑی مماثلت دیکھی جارہی ہے۔ اسکے علاوہ کمپنی نے بائیکس میں راؤنڈ شیپ ایل ای ڈی ہیڈ لیمپ اور ڈے ٹائم لائٹس بھی استعمال کیا ہے۔