کبھی چور بازار سے کپڑے اور جوتے خریدتے تھے یہ بالی ووڈ اداکار

فلمی ڈسک،13اکتوبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) فلم اداکار شرد کیلکر نے پربھاس کی فلم باہوبلی کےہندی ورژن کو اپنی آواز میں ڈب کیا تھا۔ اسکے بعد وہ فلم ایک شاندار فلم بن کر ابھری۔ اب ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ وہ دہلی کے نہیں ہے پھر بھی لوگ انہیں دہلی کا لڑکا، مانتے ہیں۔ اداکار شرد کیلکر اب ہاؤس فل 4 میں دیکھائی دیں گے۔
وہ حال ہی میں دہلی میں تھے اور شہر سے جوڑی اپنی دنوں کو یاد کرکے بتایا۔ انہوں نے ہمیں بتایا کہ وہ چور بازار سے خریداری کرتے تھے۔ دہلی میں یہ جگہ برانڈیڈ جوتے اور سستی قیمتوں پر کپڑے فروخت کے لیے جانی جاتی تھی۔

شرد کیلکر بتاتے ہیں کہ میں گوالیار سے تعلق رکھتا ہوں اور میں وہاں ایک اسپورٹس کالج میں تھا۔ اس وقت ہمارے پاس برانڈیڈ سامان خریدنے کے لیے پیسے نہیں تھے۔ اس لیے ہفتہ میں چور بازار سے برانڈیڈ جوتے خریدنے کے لیے دہلی آتے تھے۔ ہم رات بھر سفر کرتے تھے۔ سیدھے چور بازار جاتے تھے اور کریم کی دوکان پر کھانے کے لیے رکتے تھے۔ میں شہر کو جانتا ہوں لیکن میں راستے کو لیکر الجھ جاتا ہوں۔ چونکہ میں کھانا کھانے میں ماہر ہوں۔ اس لیے میں ان مقاموں کو جانتا ہوں جو کھانے کے لیے مقبول ہے۔ جیسے کملا نگر، بنگالی مارکٹ اور سی پی میری یہاں سے جوڑی اچھی یادیں ہیں۔

اپنے دہلی بائے وائبس کے بارے میں بات کرتے ہوئے شرد کہتے ہیں کہ یہ شاید انکے کالج کی وجہ سے ہے۔ شرد نے بتایا ، میں دہلی سے نہیں ہوں لیکن شاید اپنے کالج کے دوستوں کی وجہ سے لوگوں کو لگتا ہے کہ میں دہلی کا ہوں۔

شرد نے آگے کہا، میرا رویہ اور باڈی لینگویج سے یہ نظر آتا ہے کہ میں ایک دہلی کا مقامی ہوں۔ ممبئی کے بہت سے لوگوں نے شروع میں سوچا تھا کہ میں دہلی سے ہوں اور وہ سوچتے تھے کہ میں اپنی باڈی کی وجہ سے جاٹ لگتا ہوں لیکن جب میں لوگوں کو بتاتا کہ میں مہاراشٹرا سے ہوں۔ تو وہ ایسا کبھی نہیں مانتے۔