نئی دہلی ، 13 اگسٹ(ایجنسی) ایوشمان کھرانا کی دھماکہ دار کامیڈی فلم ڈریم گرل کا ٹریلر ریلیز ہوگیا ہے۔ اس کامیڈی فلم میں ایوشمان کھرانا فل کامیڈی کے موڈ میں ہے اور انکا انداز شاندار ہے۔ ڈریم گرل کے ٹریلر کی شروعات ایوشمان کے رام لیلا میں انٹری کے ساتھ ہوتی ہے۔ رام لیلا میں ایوشمان ستا کے کردار میں نظر آتے ہیں۔ اور انکے اسٹیج پر آتے ہی ہنگامہ مچ جاتا ہے۔ اس طرح ڈریم گرل کے ٹریلر نے ریلیز ہوتے ہی دھماکہ کردیا ہے اور ایوشمان کھرانا ایک بار پھر اپنے فینس کا دل جتنے میں کامیاب رہے ہیں۔
ڈریم گرل کے ٹریلر میں ایوشمان نوکری مانگنے جاتے ہیں تو انہیں لڑکی کی آواز میں بات کرنےکا کام مل جاتا ہے۔ اسکے بعد تو ایوشمان ایسے جم کر ہنگامہ مچاتے ہیں کہ پورا شہر انکا دیوانہ ہوجاتا ہے۔ لیکن مصیبت تب آتی ہے جب اس آواز کے دیوانے انکے والد ہوجاتے ہیں۔ اس طرح بدھائی ہو کے بعد ایوشمان ایک بار پھر بڑا دھماکہ کرنے آگئے ہیں۔