ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئین شپ: کچھ اس طرح اویناش سابلے نے حاصل کیا اولمپک ٹکٹ

اسپورٹس ڈسک،6 اکتوبر(اردو پوسٹ ڈاٹ کام) ہندوستان کے مرد اویناش سابلے نے یہاں جاری ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئین شپ میں 3000 میٹر اسٹيپل چیز میں اولمپک کوٹہ حاصل کرلیا ہے۔ وہ اولمپک ریس کے فائنل میں 13ویں مقام پر رہے۔ لیکن ساتھ ہی قومی ریکارڈ اپنے نام کرنے میں کامیاب رہے۔ اویناش نے آٹھ منٹ 22.37 سکنڈ میں ریس پورا کیا۔ فائنل میں وہ جیت تو حاصل نہیں کرسکے، لیکن اولمپک کوٹہ ضرور اپنے نام کرلیا ہے۔

مہاراشٹرا کے منڈوا گاؤں کے کسان کے بیٹے اویناش نے آٹھ منٹ 21.37 سکنڈ کا وقت نکال کر اولمپک کوالیفائنگ معیاری وقت 8:22:00 سے بہتر مظاہرہ کیا لیکن وہ جمعہ کی رات 3000 میٹر اسٹیپل چیز مقابلے میں 13 ویں مقام پر رہے۔ اس وقت سے اویناش نے تین دن میں دوسری بار اپنا ہی مقامی ریکارڈ توڑا۔ ہندوستانی فوج کے اس 25 سالہ حوالدار نے منگل کو پہلے دور کی ہٹ کے دوران (تب کے) قومی ریکارڈ 8:28:94 سکنڈ سے بہتر کرتے ہوئے 8:25:23 کا وقت نکالا تھا۔ موجودہ اولمپک چیمپئین کونسیلاس کیپروٹو نے 2017 کے خطاب کو برقرار رکھا۔

اویناش 12 ویں پاس کرنے کے بعد 5 مہر رجمنٹ سے جوڑ گئے تھے اور 14-2013 میں سیاچین گلیشیر میں تعینات تھے، جسکے بعد انکی تعیناتی 2015 میں راجستھان اور سکم میں ہوئی۔ سال 2015 میں انہوں نے انٹرآرمی ریس کنرٹی ریس میں حصہ لیا اور پھر وہ فوج کے کوچ امریش کمار کے رہنمائی میں 2017 میں اسٹیپل چیز میں حصہ لینے لگے، منگل کو وہ ہٹ ریس میں جگہ بنانے میں ناکام رہے تھے لیکن ڈرامائی حالات کے بعد انہوں نے جمعہ کو فائنل میں جگہ بنائی۔