اتھیر 450ایکس جنریشن 3 الیکٹرک اسکوٹر 146 کلومیٹر طویل رینج کے ساتھ لانچ

اتھیر 450ایکس

آٹو ڈسک، 10 اگسٹ (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بنگلور میں قائم الیکٹرک ٹو۔وہیلر بنانے والی کمپنی ایتھر انرجی نے گذشتہ مہینے 19 جولائی کو اپنے نئے 2022 450ایکس جنریشن 3 اور 450پلس جنریشن 3 الیکٹرک اسکوٹر کو لانچ کیا ہے۔ جسکی ہندوستان میں قیمت 1.39 لاکھ روپے۔

 

نئے اپ ڈیٹس ماڈل پہلے سے زیادہ رینج اور کئی نئے فیچرس سے لیس ہیں۔ حالانکہ انکی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

نئے الیکٹرک اسکوٹر پر بھی مرکزی حکومت کی FAME II اور ریاستی حکومتوں کی سبسڈی بھی لاگو ہوگی۔
الیکٹرک وہیکل مینوفیکچرر نے ARAI (اے آر اے آئی) سرٹیفیکیشن بھی حاصل ہوگیا ہے، جسکے بعد اب ان الیٹرک اسکوٹرس کا بڑے پیمانے پر پروڈکشن شروع کیا جاسکتا ہے۔

 

اتھیر 450ایکس جنریشن 3 کے فیچرس

نئے اسکوٹر کو لیکر کمپنی نے دعوی کیا ہے کہ یہ ہندوستانی ڈرائیو سائیکل کے مطابق 146کلومیٹر کی زیادہ زیادہ رینج دیتا ہے۔
نیا اتھیر 450ایکس کو اپ ڈیٹس فیچرس اور طویل رینج کے ساتھ اپ گریڈ کیا گیا ہے۔ اتھیر کا دعوی ہے کہ یہ اسکوٹر اب تک کا سب سے اچھا 450ایکس ماڈل ہے۔

اتھیر 450ایکس الیکٹرک اسکوٹر میں 74اے ایچ صلاحیت کے ساتھ 3.7کلوواٹ گھنٹے لیتھم آئن بیٹری پیک فٹ کیا گیا ہے۔
موازنہ کے لیے بتادیں کہ پچھلا ماڈل 2.9کلوواٹ گھنٹے کے بیٹری پیک سے لیس تھا۔ جسکی سنگل چارج رینج 116کلومیٹر تھی۔

اسکوٹر میں 7 انچ کا ایل سی ڈی ٹچ اسکرین ڈسپلے ملتا ہے۔ جو ایل ای ڈی بیک لائٹ فنکشن کے ساتھ آتا ہے۔ یہ سسٹم اب 2جی بی ریم اور 16جی بی اسٹوریج سے لیس ہے۔ پچھلے ماڈل سے دوگنا ہے۔
اتھیر کا کہنا ہے کہ نئے ماڈل میں زیادہ بہتر اور فاسٹ یو آئی شامل کیا گیا ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ الیکٹرک اسکوٹر 80 کلو میٹر فی گھنٹہ کی اصل ٹاپ اسپیڈ اور 90 کلومیٹر فی گھنٹہ کی ڈسپلے ٹاپ اسپیڈ دیتا ہے۔ یہ صفر سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی اسپیڈ 3.3 سکنڈ میں پکڑ سکتی ہے۔

اسکوٹر کی پاور تقریبا پہلے کے برابر ہی ہے، جس میں 450ایکس میں 6.2 کلو واٹ کی پیک پاور جنریٹ کرنے والی الیکٹرک موٹر دی گئی ہے۔ یہ موٹر 26این ایم کا پیک ٹارک جنریٹ کرتی ہے۔

اسکوٹر کی رینج منتخب موڈ کے لحاظ سے مختلف ہوگی۔ اس بیٹری پیک کو ہوم چارجینگ میں %80-0 تک 4 گھنٹے 30 منٹ میں چارج کیا جاسکتا ہے۔

جبکہ ہوم چارجینگ میں اسے صفر سے 100 فیصد چارج ہونے میں 5 گھنٹے 40 منٹ کا وقت لگے گا۔ اس میں فاسٹ چارجینگ آپشن بھی دیا گیا ہے۔

اتھیر 450ایکس الیکٹرک اسکوٹر کو الگ الگ رائیڈنگ موڈس ۔ وارپ، اسپورٹ، رائیڈ، اسمارٹ ایکو اور ایکو موڈ میں چلایا جا سکتا ہے۔

 

ایتھر 450 پلس جنرل 3 کے فیچرس
نیا 450 پلس جین 3 بھی 450ایکس کے برابر بیٹری پیک کے ساتھ آتا ہے۔ کمپنی کا دعوی ہے کہ اس میں 108 کلومیٹر کی سرٹیفائیڈ رینج ملے گی۔ بیٹری پیک کا چارجینگ ٹائم بھی 450ایکس کے برابر ہے۔ 450پلس میں 450ایکس میں شامل وراپ موڈ نہیں ملتا ہے۔ اسکے علاوہ یہ اسپورٹ، رائیڈ، اسمارٹ ایکو اور ایکو موڈ کے ساتھ آتا ہے۔

اسکوٹر 450پلس میں 5.4 کلوواٹ کی پیک پاور جنریٹ کرنے والی الیکٹرک موٹر دی گئی ہے۔ اسکوٹر کی ٹاپ اسپیڈ 450ایکس جیسی ہے، لیکن یہ صفر سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار 3.9 سیکنڈ میں پکڑے گی۔

اتھیر 450ایکس ، 450 پلس جنریشن 3 کی ہندوستان میں قیمت اور دستیابی
اتھیر 450ایکس جنریشن 3 کی ہندوستان میں قیمت 1.39 لاکھ روپے (ایکس۔شوروم، دہلی) سے شروع ہے۔

اسکے علاوہ کمپنی نے اتھیر 450 پلس جنریشن 3 اسکوٹر بھی لانچ کیا ہے۔

جسکی قیمت 1.17 لاکھ روپے (ایکس شورم، دہلی) رکھی گئی ہے۔

ان قیمتوں میں FAME II اور دیگر سبسڈی شامل ہیں۔
جیسا کہ ہم نے بتایا کہ الیکٹرک وہیکل بنانے والی کمپنی نے اپنے نئے اسکوٹر کا بڑے پیمانے پر پیداوار شروع کرنے کے لیے اے آر اے آئی سرٹیفیکیشن بھی حاصل کر لیا ہے۔

کمپنی نے وعدہ کیا ہے کہ اپ ڈیٹ شدہ 450ایکس کی ڈیلوری جلد شروع ہوگی۔