اسوس کمپنی نے لانچ کیا دو اسکرین والا لیپ ٹاپ

ٹیکنالوجی ڈسک،18اکتوبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) تائیوان کی الیکٹرانک کمپنی اسوس نے ہندوستان میں اپنی ڈیول اسکرین لیپ ٹاپ پیش کیے ہیں۔ کمپنی نے دو لیپ ٹاپ زین بک پرو ڈیو (یو ایکس 581) اور زین بک ڈیو (یو ایکس 481) ہندوستان میں لانچ کیے۔ ہندوستان میں ان دونوں لیپ ٹاپ کی شروعاتی قیمت 2،09،990 روپے اور 89،990 روپے ہے۔

دنیا کا پہلا دو اسکرین والا لیپ ٹاپ
اسوس زین بک پرو ڈیو دنیا کا پہلا دو اسکرین والا لیپ ٹاپ ہے۔ حالانکہ اس سے پہلے زین بک پرو 15 میں اسکرین پیڈ دیکھا گیا تھا۔ لیکن زین بک پرو ڈیو میں دی گئی سکنڈ اسکرین پرو 15 سے بالکل الگ ہے۔ زین بک پرو ڈیو میں دی گئی سکنڈ اسکرین کی ایک ایج سے دوسری ایج تک ہے۔ اس اسکرین کو کی بورڈ کے برابر ایریا دیا گیا ہے۔ یہ اسکرین کی بورڈ کے ٹھیک اوپر دی گئی ہے جو اہم اسکرین کے اکسٹینڈ ڈسپلے کی طرح کام کرتی ہے۔

Witness visual brilliance with HDR and Wide Colour Gamut on this dual-display powerhouse. #ASUS #ZenbookProDuo… https://t.co/gxOJtFSO7b

— ASUS India (@ASUSIndia)

دو اسکرین والے اس لیپ ٹاپ میں 15.6 انچ کی 4 کے ، یو ایچ ڈی او لیڈ ایچ ڈی آر سپورٹنگ ٹچ اسکرین دی گئی ہے۔ جس سے آپ کوئی ونڈو سکنڈ اسکرین میں بھی ڈراگ کرسکتے ہیں۔ مین اسکرین میں اسوس نے نینو ایج ڈیزائن کا استعمال کیا ہے یعنی اس ڈسپلے میں چاروں طرف کافی باریک پتلی دیئے گئے ہیں۔ اسکے علاوہ اس لیپ ٹاپ میں نمبر پیڈ ڈائیل فنکشن بھی دیا گیا ہے جسے ٹائپینگ کرنے میں آسانی رہتی ہے۔

الیکسا وائس سپورٹ
یہ لیپ ٹاپ الیکسا وائس سپورٹ کے ساتھ آیا ہے۔ لیپ ٹاپ میں 32 جی بی ڈی ڈی آر 4 ریم دی گئی ہے۔ لیپ ٹاپ میں کوئی SD کارڈ سپورٹ فراہم نہیں کیا گیا ہے۔ لیپ ٹاپ کا وزن 2.5 کلوگرام ہے۔