اسوس کے تین نئے لیپ ٹاپ ہندوستان میں لانچ، قیمت  30،990 روپے سے شروع

ٹیکنالوجی ڈسک،25اکتوبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) اسوس نے ہندوستان میں ویوبک سیریز کے اندر اپنے تین کفایتی لیپ ٹاپ لانچ کردیئے ہیں۔ ہندوستانی بازار میں اسوس ویو بک 14 ایکس 403 ، ویوبک 14 ایکس 409 اور ویو بک 15 ایکس 509 کو اتارا گیا ہے۔ یہ تینوں ہی لیپ ٹاپ 8ویں جنریشن کے انٹل پروسیس سے لیس ہے۔ اسوس ویو بک 14 ایکس 403 ایم آئی ایل ۔ ایس ٹی ڈی 810 جی ملٹری گریڈ بلڈ تو وہیں، ویوبک 14 ایکس 409 میں اتنٹیکیشن کے لیے فنگرپرنٹ سنسر دیا گیا ہے۔

اسوس ویوبک 14 ایکس 403 کی قیمت اور تفصیلات

اسوس ویوبک 14 ایکس 403 میں 14 انچ کا فل ایچ ڈی 1،920 x 1،080 پکسلز، ڈسپلے ہے۔ اسکا پہلو کا تناسب  16: 9 اور اسکرین ٹو باڈی تناسب (ریشو ) 87 فیصد ہے۔ یہ لیپ ٹاپ 4.1 ملی میٹر پتلا بیزل کےساتھ آتا ہے۔ اس میں 8ویں جنریشن کے انٹل کور آئی 8265-5 پروسیسر کے ساتھ 8 جی بی ریم اور 512 جی بی اس ایس ڈی اسٹوریج ہے۔ گرافکس کے لیے انٹیل ایچ ڈی 620 کا استعمال ہوا ہے۔ اور اس میں  ڈوئل سٹیریو اسپیکر دیئے گئے ہیں۔

لیپ ٹاپ میں 4 سیل 72 ڈبلیو ایچ آر بیٹری ہے۔ لیپ ٹاپ کے سلور بلیو کلر ویرینٹ کو اتارا گیا ہے اور اس لیپ ٹاپ کی ہندوستان میں قیمت 54،990 روپے رکھی گئی ہے۔ اسوس برانڈ کا یہ لیپ ٹاپ ای۔کامرس سائٹ ایمیزون اور ملک بھر کے ریٹیل اسٹور پر دستیاب ہوگا۔

اسوس ویوبک 14 ایکس 409 کی قیمت اور تفصیلات

اسوس ویوبک 14 ایکس 409 میں 14 انچ کا فل ایچ ڈی (1،920 x 1،080 پکسلز) ایل ای ڈی ڈسپلے ہے، اسکا اسکرین ٹو باڈی ریشو 77.5 فیصد ہے۔ لیپ ٹاپ کے دو ویرینٹ ہے۔ بیس ویرینٹ میں 8ویں جنریشن کے انٹیل آئی 7020-3 یو تو وہیں ہائی۔اینڈ ویرینٹ میں 8ویں جنریشن کے انٹیل آئی 8265-5 یو پروسیس کا استعمال ہوا ہے۔

لیپ ٹاپ میں 12 جی بی تک ریم ، 512 جی بی تک ایس ایس ڈی یا 1 ٹی بی ایچ ڈی ڈی اسٹوریج ہے۔ اسوس ویو بک 14 ایکس 409 میں 2 سیل 32 ڈبلیو ایچ آر بیٹری ہے۔ اور اسکے دو کلر ویرینٹ اتارے گئے ہیں۔ اس لیپ ٹاپ کی شروعات قیمت 32،990 روپے ہے۔

اسوس ویو بک 15 ایکس 509 کی قیمت اور تفصیلات

اسوس ویو بک 15 ایکس 509 میں 15.6 انچ کا فل ۔ ایچ ڈی فل-ایچ ڈی (1،920 x 1،080 پکسلز) ایل ای ڈی ڈسپلے ہے، جس کا اسکرین ٹو باڈی تناسب 82 فیصد ہے۔ لیپ ٹاپ کی تین اقسام ہیں، بیس ویرینٹ میں 8 ویں جنریشن انٹیل کور آئی 7020-3یو، مڈ ویرینٹ میں 8ویں جنریشن کے انٹیل آئی 8565۔7 یو پروسیسر کا استعمال ہوا ہے۔

لیپ ٹاپ میں 12جی بی ریم، 512 جی بی تک ایس ایس ڈی یا 1 ٹی بی ایچ ڈی ڈی اسٹوریج ہے۔ اسوس ویو بک 15 ایکس 509 میں 2 سیل 32 ڈبلیو ایچ آر بیٹری ہے اور اسکے دو کلر ویرینٹ اتارے گئے ہیں۔ اس لیپ ٹاپ کی شروعاتی قیمت 30990 روپے ہیں۔ لیپ ٹاپ کو ایمیزون اور ملک بھر کے ریٹیل اسٹور سے خریدا جاسکتا ہے۔