آٹو ڈسک،28نومبر(اردوپوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) آسٹن مارٹن لگونڈا گلوبل ہولڈنگز پی ایل سی ایک برطانوی کار ساز کمپنی ہے جو لگژری اسپورٹس کار بناتی ہے۔ ایسٹن مارٹن ڈی بی ایکس کو حال ہی میں پچھلے ہفتے ہی پیش کیا ہے اور اب کمپنی نے اسکی دنیا بھر میں لانچ ہونے سے پہلے بکنگ شروع کردی ہے۔ جس میں ہندوستانی بازار بھی شامل ہے۔ ممبئی اور دہلی کے ڈیلرشپ ر ڈی بی ایکس ایس یو وی کی بکنگ شروع کردی گئی ہے۔ کمپنی نے ایسٹن مارٹن ڈی بی ایکس کی بکنگ قیم 1 کروڑ روپے تک کی ہے یعنی اسکی قیمت قریب 4 کروڑ روپے (ایکس شوروم) ہوسکتی ہے۔ اس قیمت کے ساتھ یہ ملک میں لیمبوروگھینی اروس سے زیادہ مہنگی ثابت ہوگی۔
ہندوستان میں اروس کو کافی اچھا رسپانس مل رہا ہے۔ جسکی وجہ سے ایسٹن مارٹن نے بھی اپنی ڈی بی ایکس کی بکنگ شروع کردی ہے۔ کمپنی اسکی ڈیلیوری 2020 کی تیسری سہ ماہی سے شروع کردے گی۔ ایسٹن مارٹن کی پہلی ایس یو وی میں ڈی بی گرل دی جائے گی اور اسکی ڈیزائن لائنس کافی بہتر ہوگی۔ اسکے علاوہ اسکا ٹیلگیٹ وینٹیج سے ملتا جلتا ہوگا۔ اسکے علاوہ ڈی بی ایکس میں ایروڈینامکس کا کافی اچھا خاصا کام کیا گیا ہے۔ کمپنی نے ڈے ٹائم رننگ لائٹس کو ایروڈینامک ڈچ پر انٹیگریٹ کیا ہے۔
پاور خصوصیات کی بات کریں تتو ڈی بی ایکس ایس یو وی میں کمپنی 4 لیٹر ، ٹیون۔ٹربو چارڈ وی 8 انجن دے رہی ہے۔ جو ڈی بی 11 اور وینٹیج میں بھی ملتا ہے۔ یہ انجن 542 بی ایچ پی کی پاور اور 700 این ایم کا ٹرک جنریٹ کرئے گا۔ پاور کی بات کریں و ڈی بی ایکس کو 0 سے 100کے ایم پی ایچ کی رفتار پکڑنے میں 4.5 سکنڈ کا وقت لگتا ہے۔ اسکی ٹاپ اسپیڈ 291 کے ایم پی ایچ ہے۔