اسپارک اول: سب سے تیزرفتار پکڑنے والی کار

آٹو ڈسک،21 نومبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) دبئی موٹر شو میں دنیا کی سب سے تیز رفتار پکڑنے والی کار اسپارک اول پیش کی گئی ۔ یہ ایک الیکٹرک ہائپرکار ہے۔ اسے بنانے والی جاپانا کی اسپرک کمپنی کا دعوی ے کہ یہ الیکٹرک ہائپر کار صرف 1.69 سکنڈ میں صفر سے 60 میل، یعنی قریب 96 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار پکڑ سکتی ہے۔

اس الیکٹرک ہائپر کار کو پروٹو ٹائپ کو پہلی بار سال 2017 میں پیش کیا گیا تھا۔ دبئی موٹر شو میں اسکے فائنل ورژن سے پردہ اٹھا ہے۔ کمپنی ایسی صرف 50 کاریں بنائیں گی۔ اس الیکٹرک ہائپر کار کی قیمت 2.5 ملین پاؤنڈ یعنی قریب 23.15 کروڑ روپے ہے۔

اسپارک اول میں 64 کلوواٹ ۔ گھنٹہ ، لیتھیم ۔ آئن بیٹری دی گئی ہے۔ ایک بار فل چارج ہونے پر یہ 280 میل ، یعنی قریب 400 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔

پہلی بار جب اس کار کا اعلان ہوا تھا، تب 1.921 سکنڈ میں صفر سے 60 میل فی گھنٹہ کی رفتار 1.69 سکنڈ میں ہے۔ کمپنی کا دعوی ہے کہ یہ ہائپر کار اگلے سال کی شروعات میں جرمنی کے مقبول ریس ٹریک پر سب سے تیز لیپ کے ورلڈ ریکارڈ کو توڑنے کی کوشش کرئے گی۔