عرشی خان نے 6 مہینے بعد چھوڑی کانگریس، بتائی یہ وجہ

نئی دہلی،24اگسٹ(اردوپوسٹ) بگ باس 11 فیم ارشی خان کسی نہ کسی وجہ سے سرخیوں میں بنی رہتی ہے- اس سال کی شروعات میں ہی انہوں کانگریس پارٹی کا دامن تھاما تھا- انہیں ایک بڑا عہدہ دیا گیا تھا- پارٹی نے انہیں ممبئی پردیش میناریٹی ویلفیر کمیٹی کا نائب صدر بنایا تھا لیکن اب اچانک عرشی خان نے کانگریس پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا ہے- اداکارہ نے اسکے پچھے ایک بڑی وجہ بتائی ہے- بتادیں کہ عرشی نے اس سال فروری مہینے میں کانگریس میں شامل ہوئی تھی- انہوں یہ بھی کہا کہ وہ جنرل الیکشن میں حصہ لیں گی- لیکن اب عرشی نے 6 مہینے بعد ہی کانگریس پارٹی سے استعفی دے دیا ہے- اسکی معلومات اداکارہ نے خود ٹیوٹر پر دی ہے- انہوں نے لکھا انڈسٹری میں بڑھتے ہوئے میرے کام کی وجہ سے سیاست میں شراکت دینا بہت مشکل ہوگیا ہے-

عرشی نے لکھا میں انڈین نیشنل کانگریس پارٹی سے استعفی دیتی ہوں، پارٹی نے مجھ پر یقین کیا اور اس سماج کی دیکھ بھا ل کرنے کا موقع دیا، اسکے لیے میں دل سے انکا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں- میں ایک ذمہ دار ہندوستانی شہری ہونے کے ناطے ہمیشہ ان باتوں کی حمایت کرونگی-

بتادیں کہ عرشی خان نے بگ باس 11 میں آنے کے بعد ہی مقبولیت حاصل کی تھی-