ریاض،14ستمبر(اے ایف پی) دنیا کی سب سے امیر تیل کمپنیوں میں شمار کی جانے والی سعودی عرب کی آرامکو کے دو فیسلیٹی سنٹروں میں ہفتہ کو صبح آگ لگ گئی۔ سعودی عرب کے وزیرداخلہ نےکہا کہ آرامکو کے فیسلیٹی سینٹرس پر ہوئے ڈرون حملوں کی وجہ سے آگ لگی تھی۔ وزرات کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ، صبح 4 بجے صنعتی سیکیورٹی فورسز کی ٹیموں نے فائرنگ کا جواب دیا۔ اباکیک اور خوراس واقع فیسلیٹی سنٹرس پر ڈرون حملے ہوئے تھے۔
دونوں ہی معاملوں میں آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔ وزرات نے کہا کہ فی الحال ملک کے مشرقی حصے میں ہوئے ڈرون اٹیک کو لیکر جانچ کی جارہی ہے اور یہ پتہ لگانے کی کوشش ہورہی ہے کہ آخر ان حملوں کے پچھے کون تھا۔ بتادیں کہ پچھلے مہینے بھی آرامکو کے نیچرل گیس کے فیسلیٹی سنٹر پر بھی اٹیک ہوا تھا۔ حالانکہ اس میں کسی بھی طرح کا جان۔ مال کانقصان نہیں ہوا تھا۔ اس اٹیک کی ذمہ داری یمن کے مسلح حوثی باغی گروپ نے لی تھی۔
غور طلب ہے کہ پچھلے کچھ مہینوں میں حوثی جنگجوؤں نے کراس بارڈر کے ذریعہ سعودی عرب کے ایئر بیس پر حملے بھی کیے ہیں۔ حالانکہ اب تک ہفتہ کی صبح ہوئےحملوں کی کسی بھی تنظیم نے ذمہ داری نہیں لی ہے۔