ٹیکنالوجی ڈسک،31اگسٹ(اردووسٹ ڈاٹ کام) اپیل کے فینس کے لیے اچھی خبر ہے۔ کمپنی جلد ہی اپنے آن لائن اسٹور انڈیا میں کھولے گا۔ یعنی اب آئی فونس کنزیومرس تک ڈائریکٹ پہنچ سکیں گے۔ اکنامک ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق حکومت نے غیر ملکی سنگل برانڈ کمپنیوں کو سیدھے ویب اسٹور سے پراڈکٹ فروخت کی اجازت دے دی ہے۔ لہذا اپیل ہندوستان میں اپنے ویب اسٹور جلد کھولے گا۔
ہندوستانی حکومت کے قوانین کے مطابق اپیل جیسی کمپنیوں کی اپنے 30 پراڈکٹس کا پروڈکشن لوکل سطح پر کرنا ہوگا۔ اسکا سب سے بڑا فائدہ یہ ہوگا کہ اپیل کے پراڈکٹ کی قیمت میں کمی آئے گی۔ حکومت کے نئے قوانین کے بعد اپیل آئی فون ، واچ اور دوسرے پراڈکٹس ہندوستان میں آن لائن سیل کرسکیں گے۔
آن لائن سیل شروع ہونے کے بعد کمپنی کی سیل بوسٹ ہوگی۔ آن لائن کے علاوہ اپیل دھیرے دھیرے فزیکل اسٹوربھی بڑھا رہا ہے۔ موجودہ وقت میں اپیل کے پراڈکٹ ایمیزون اور فلپ کارٹ پر فروخت ہوتے ہیں۔ اسکے علاوہ ریلائنس اسٹور اور کروما جیسے تھرڈ پارٹی ریٹیل اسٹور بھی اپیل کے مصنوعات فروخت کرتے ہیں۔