فلمی ڈسک،14جنوری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) اداکارہ انوشکا شرما کی اگلی فلم کا حال ہی میں اعلان ہوا تھا۔ وہ ہندوستانی خاتون کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان جھولن گوسوامی پر بائیوپک میں نظر آئیں گی۔ وہیں، اب فلم کی شوٹنگ شروع کردی ہے۔ ہفتہ کی شام کو انوشکا شرما نے کولکتہ کے ایڈن گارڈن میں فلم کے ٹیزر کے لیے شاٹ دیا۔ اس دوران اداکارہ نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کی ڈریس پہنی ہوئی تھی اور انکے چلنے کا اسٹائل انٹرنیٹ پر وائرل ہورہا ہے۔
ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق ابھی تک فلم کا نام ’چکدھا ایکسپریس‘ رکھا گیا ہے۔ اس فلم کی ہدایت کاری پرسیت رائے کریں گے۔ اس سے پہلے وہ انوشکا شرما کی فلم پری کی ہدایتکار کرچکے ہیں۔
کولکتہ کے ایڈن گارڈ میں شوٹنگ کرنے پہنچی انوشکا شرما کو بنگال کرکٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے مبارکباد دی۔ ایک رپورٹ کےمطابق انوشکا (جھولن) میں میدان میں اپنی ٹیم کے ساتھ ایٹ میچ کھیلنے کے لیے آتی ہے۔ اسکے علاوہ انوشکا نے جھولن کے لیے چلنے کے طریقے کی پراکٹس کی اور انکی طرح بال بھی بنائے۔
اس دوان انوشکا اور جھولن دونوں کے طور طریقے فیزیکل اسٹرکچر یکساں تھے۔ اداکارہ نے سابق خاتون کرکٹر سے ٹیزر شوٹ سے پہلے ٹپس لیے تھے۔ اس شوٹ کا استعمال فلم کے ٹیزر کے لیے کیا جائے گا۔
انوشکا شرما کے ورک فرنٹ کی بات کریں تو وہ آخری بار ڈائریکٹر آنند ایل رائے کی فلم زیرو میں نظر آئی تھی۔ ڈسمبر 2018 میں ریلیز ہوئی اس فلم میں انکے ساتھ شاہ رخ خان تھے۔