نئی دہلی،13ستمبر(ایجنسی) پچھلے سال ملک بھر میں بڑے پیمانے پر می ٹو مہم کی وجہ سے کئی خواتین نے اپنے ساتھ ہوئے جنسی استحصال کے واقعات کا خلاصہ کیا تھا، جس میں کئی بڑے بالی ووڈ شخصیات کا بھی نام سامنے آیا تھا، ایسا ہی نام تھا سنگر اور میوزک ڈائریکٹر انو ملک ، جن پر می ٹو مہم کی وجہ سے کئی خواتین سنگروں نے جنسی استحاصل کا الزام لگایا تھا، اسی کے بعد انو ملک کو ریالٹی شو انڈین آئیڈل 11 کے جج کی کرسی بھی چھوڑنی پڑی تھی- لیکن اب خبر ہے کہ پچھلے سیزن میں نکالے جانے کے بعد اس بار پھر چینل نے انو ملک کو جج کی کرسی پر بیٹھانے کا فیصلہ لیا ہے-
جیسے ہی یہ خبر سامنے آئی، سنگر سونا مہاپترا نے اپنا غصہ اس شو کو نشر کرنے والے چینل اور میوزک ڈائریکٹر وشال ددلانی پر نکالا ہے کہ انہوں نے انو ملک سے پھر سے رشتہ جوڑا ہے-
& since U do care about the pain of Indian women & girls,Vishal, take a real stand, stand up & walk your talk.Multiple women spoke up about Anu Malik in @IndiaMeToo & some were minors during the incident. No amount of money or fame is worth this. #MeToo https://t.co/5zb4ssaF7B https://t.co/Hr3xg5nHkq
— ShutUpSona (@sonamohapatra) September 11, 2019
سونا نے ٹیوٹر پر سہارا لیتے ہوئے وشال ددلانی کو انکے دوغلہ پن کے لیے تنقید کی- دراصل پچھلے سال ہوئے می ٹو مہم کے تحت وشال نے حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ اتنی خواتین کے ساتھ ہوئے واقعات سامنے آرہے ہیں لیکن حکومت اس پر کوئی اسٹانڈ نہیں لے رہی ہے- سونا نے وشال کے اسی ٹیوٹ کو ری ٹیوٹ کر تے ہوئے لکھا، کیونکہ آپ ہندوستانی خواتین کے درد کو سمجھتے ہیں اور اسکی پرواہ کرتے ہیں، آپ کو ایک صحیح قدم اٹھانا چاہیئے، اور اپنے کہے مطابق چلنا چاہیئے، کئی خواتین نے انو ملک کی طرف ان کے ساتھ ہوئے جنسی استحصال کے واقعات سامنے رکھے ہیں-