آٹو ڈسک،24ڈسمبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) گریویس کاٹن لمیٹڈ کے ماتحت کمپنی ایمپیر وہیکلز نے نیا الیکٹرک اسکوٹر لانچ کیا ہے۔ امپائر ریو ایلیٹ نام کے اس الیکٹرک اسکوٹر کی ایکس شوروم قیم 45099 روپے ہے۔ کمپنی نے اسکی بکنگ شروع کردی ہے۔ 1999 روپے میں کمپنی کی ویب سائٹ سے اس نئےالیکٹرک اسکوٹر کو بک کیا جاسکتا ہے۔
ایمپیر وہیکلز نے کہا کہ ریو ایلیٹ اسکوٹر کو بک کرنے والے یا خریدنے والے گراہک کو فری ہیلمیٹ دیا جائے گا۔ ریو ایلیٹ میں 250 واٹ کا موٹر اور لیڈ ایسڈ بیٹری دی گئی ہے۔ ایک بار فل چارج ہونے پر یہ الیکٹرک اسکوٹر 65-55 کلومیٹر تک چلے گا۔ اسکوٹر کا وزن 86 کلوگرام ہے اور اس میں دونوں طرف 110ایم ایم ڈرم بریک ہے۔
اس نئے الیکٹرک اسکوٹر میں ایل ای ڈی ڈیجیٹل انسٹرومنٹ کنسول اور یو ایس بی چارجینگ پوائنٹ جیسے فیچرس ہے۔ اسکوٹر 4 کلر ۔ ریڈ۔ وائٹ ۔ بلیو اور بلیک کلر میں دستیاب میں ہے۔ ریو ایلیٹ کی لانچینگ کے وقت کمنی نے بتایا کہ ایمپیر وہیکلز ابھی تک 50 ہزار سے زیادہ الیکٹرک اسکوٹرس فروخت کرچکی ہے۔