امول مجمدار ہونگے جنوبی افریقہ کے بیٹنگ کوچ

اسپورٹس ڈسک،10ستمبر(اردو پوسٹ ڈاٹ کام) تجربہ کار بلے باز امول مجمدار کو جنوبی افریقہ ٹیم نے ہندوستان کے خلاف دو اکتوبر سے شروع ہونے والے ٹیسٹ سیریز کے لیے بلے بازی کوچ مقرر کیا ہے- امول مجمدار کو گھریلو کرکٹ کا بڑا بلے باز مانا جاتا ہے- لیکن انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کا موقع نہیں مل سکا، فرسٹ کلاس میچوں میں 44 سال کے اس کھلاری کے نام پر 48.13 کی اوسط سے 11167 رن ہے-

امول مجمدار نے بھی اپنی تقرری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا، بیٹنگ کوچ کی ذمہ داری کے لیے پچھلے ہفتہ مجھ سے رابطہ کیا گیا تھا اور میں نے چیلنج قبول کرلیا ہے- کسی بھی انٹرنیشنل ٹیم کے ساتھ جوڑنا بڑے اعزاز کی بات ہے، امول نے گھریلو مقابلوں میں ممبئی کے علاوہ آسام کی نمائندگی کی ہے- لسٹ اے کرکٹ میں 3286 رن بنانے والا یہ کھلاڑی آئی پی ایل فرنچائز ، راجستھان رائلس کا بلے بازی کوچ بھی رہے چکے ہیں-

امول کے لیے جنوبی افریقہ کے بلے بازی کوچ کی ذمہ داری چیلنج بھری ہوگی کیونکہ ہندوستان کے پچھلے دور 2015 پر ٹی 20 بین الاقوامی اور ونڈے سیریز میں جیت درج کرنے والی جنوبی افریقہ کی ٹیم چار میچوں کی ٹیسٹ سیریز 3-0 سے ہار گئی تھی- ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ وشاکھاپٹنم میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا اور تیسرا میچ پونے -10 سے 10 اکتوبر، اور رانچی -19 سے 23 اکتوبر، میں کھیلا جائے گا، جنوبی افریقہ کی ٹیم ہندوستان دورے پر تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز سے پہلے تین میچوں کی  ٹی 20 سیریز کھیلے گی-