امریکن پوکر پلیئیر اور پلے بوائے میلینئر ڈین بلزیرین اپنی شانادر لائف اسٹائل کے لیے بحث میں بنے رہتے ہیں، ڈین بلزیرین اپنے پراڈکٹس کو لانچ کرنے کے لیے حال ہی میں ہندوستان آئے تھے، انہوں نے ہندوستان کے سبے بڑے پوکر ایونٹ انڈیا پوکر چیمپیئن شپ” میں بھی شرکت کی تھی- انہیں ممبئی کی سڑکوں پر گھمتے دیکھا گیا-
ڈین بلزیرین کو سفید ٹی-شرٹ اور شارٹس میں دیکھا گیا- لیکن انکی گھڑی کی ہر طرف بات چیت ہورہی ہے- انہوں نے اتنی مہنگی گھڑی پہنی تھی کہ ہندوستان میں اتنے میں نیا گھر اور کار آجائے- سوشل میڈیا پر انکی گھڑی پربحث کا موضوع بنی ہوئی ہے-
ڈین بلزیرین نے جو گھڑی پہنی تھی، اسکا نام ریچرڈمل آر ایم 03-11 ہے، جسکی قیمت 191500 ڈالر(1.36 کروڑ روپے) ہے- بتادیں کہ ڈین بلزیرین 150 ملین ڈالر کے مالک ہے-
اب آپ سوچ رہے ہونگے کہ گھڑی میں ایسا کیا خاص ہے، جو اسکی قیمت کروڑوں میں ہے- اس گھڑی کو میک لارین کے انجینئرس نے تیار کیا ہے- اس گھڑی کو پچھلے سال جینیوا انٹرنیشنل موٹر شومیں لانچ کیا گیا تھا، کمپنی نے صرف 500 گھڑیاں ہی بنائی تھی، بتادیں کہ اس گھڑی میں ٹائٹینیم پشرز لگے ہیں ، جو میک لارین 720 ایس کار کی ہیڈلائٹس جیسے دیکھتے ہیں، یہی نہیں اس گھڑی میں 5 ٹائٹینیم کراؤن لگے ہیں، جو میک لارین کار کے وہیل میں لگے رہتے ہیں۔