امباتی رائیڈو بنے حیدرآباد کے کپتان، ورلڈ کپ میں جگہ نہیں ملنے پر کیا تھا ریٹائرمنٹ کا اعلان

اسپورٹس ڈسک،14ستمبر(اردو پوسٹ ڈاٹ کام) ورلڈ کپ میں سیلکٹ نہیں ہونے کے بعد جلد بازی میں ریٹائرمنٹ لینے والے امباتی رائیڈو نے دو ہفتہ پہلے ریٹائرمنٹ لیا تھا اور اب انہوں نے آنے والے وجئے ہزارے ٹرافی کے لیے حیدرآباد ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے-

ایک ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق رائیڈو کو اکشت ریڈی کی جگہ ٹیم کی کمان سونپی گئی ہے- بی سندیپ کو ٹیم کا نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے- حیدرآباد کے سیلکٹر نیول درویڈ نے کہا کہ ، رائیڈو میں ابھی پانچ سال کی کرکٹ باقی ہے- وجئے ہزار ٹرافی اس مہینے کے آخر میں شروع ہورہی ہے-

آپ کو بتادیں کہ امباتی رائیڈو کو ٹیم کی ورلڈ کپ ٹیم میں جگہ نہیں ملی تھی- جسکے بعد انہوں نے ٹیوٹ کرکے اس پر ناراضگی ظاہر کی تھی- بعد میں انہوں نے اسٹانڈ بائی کھلاڑی کے طور پر رکھا گیا تھا- لیکن شیکھر دھون کے زخمی ہونے کے بعد ریپلیسمنٹ کے طور پر انکی جگہ مینک اگروال کو ورلڈ کپ ٹیم میں شامل کیا گیا- اسکے بعد رائیڈو نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا-

امباتی رائیڈو نے ہندوستان کے لیے 55 ونڈے کھیلے ہیں اور 47.05 کی اوسط سے 1694 رن بنائے ہیں- جس میں انہوں نے تین سنچری اور 10 نصف سنچری لگائے ہیں اور انکا اسٹرائیک ریٹ 79.04 ہے- امباتی رائیڈو نے ٹی 20 میچ کی پانچ انگیز میں 10.50 کی اوسط سے 42 رن بنائے ہیں-