ایمیزون نے ہندوستان میں لانچ کیا چھوٹا اسمارٹ اسپیکر ایکو فلکس

ٹیکنالوجی ڈسک،21 نومبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ایمیزون نے ہندوستان میں ایک پراڈکٹ ایکو فلکس لانچ کردیا ہے- اسکی قیمت 2999 روپے ہے اور اسے ایمیزون انڈیا کی ویب سائٹ سے پری آرڈر کرسکتے ہیں- ایکو فلکس چھوٹا اسمارٹ اسپیکر ہے جسے آپ ڈائریکٹ الیکٹرک ساکٹ میں لگا سکتے ہیں- اسکے لیے آپ کو کسی طرح کے وائر یا چارجر کی ضرورت نہیں ہوتی ہے-

محدود پیش کش آفر کے طور پر ایکو فلکس کی خریدی پر سے 9 ڈبلیو کا وپرو اسمارٹ ایل ای ڈی بلب فری ملے گا جسکی قیمت 2099 روپے ہے-

ایکو فلکس میں بلٹ ان اسپیکر دیا گیا ہے اور یو ایس بی اے پورٹ ہے تاکہ آپ اسے اپنا اسمارٹ فون یا دوسرے ڈیوائس چارج کرسکیں- اس لیے بھی خاص ہے، کیونکہ اپنے کسی الیکٹرک ساکٹ میں اسے لگا رکھا ہے تو بھی آپ اسکے اوپر کسی اسٹانڈرڈ چارجر کو پلگ کرسکتے ہیں-