سردیوں میں بڑھ جاتا ہے الرجی کا مسئلہ، جانیں وجوہات ، علامات اور علاج

ہیلتھ ڈسک،(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) سردیوں کا موسم ٹھنڈ سے ہونے والی تمام الرجی کی وجہ ہوسکتی ہے۔ کچھ لوگوں کو لگاتار چھینک آنے اور زکام کا مسئلہ ہوجاتا ہے۔ تو کچھ لوگوں کو کوئی دوری طرح کی الرجی ہونے لگتی ہے۔ ٹھنڈ کی وجہ سے جسم میں کئی طرح کے وائرس اور بیکٹریا کی وجہ سے بھی الرجی ہوتی ہے۔ جنکاک میٹابولزم اور مدافعتی نظام کمزور ہوتا ہے انکو سب سے زیادہ پریشانی ہوتی ہے۔ سردیوں کے دنوں میں لگاتار گرتے درجہ حرارت کی وجہ سے لوگوں کو کئی سارے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ٹھنڈی ہوائیں ، صبح اور رات کو دھند، دن میں ہلکی دھوپ اور کبھی بارش سے ٹھنڈ بڑھنے پر جہاں لوگوں کو سانس لینے میں تکلیف ہونے لگتی ہے۔ وہیں کچھ لوگوں کو کئی طرح کی الرجی ہونے لگتی ہے۔ سردیوں میں کچھ لوگوں کی جلد بہت زیادہ رکھی اور بے جان رہتی ہے۔ یہ کئی بار اسکن الرجی کی وجہ بھی بن جاتی ہے۔ ہوا میں بڑھتی آلودگی بھی الرجی کی وجہ ہوسکتی ہیں۔

سردیوں میں الرجی کی وجہ ہوسکتی ہے۔

سردیوں میں الرجی اور سردی زکام سے بچانا کافی مشکل ہوسکتا ہے۔ الرجی سے بچنے کے لیے الرجی علاما کی پہچان فوری اسکا علاج کیا جانا چاہیئے۔ الرجی کی وجہ اور علامات کو کیسے پہچانے۔ ۔ ۔

سردیوں میں ہوسکتی ہے یہ الرجی

گلے میں کھجلی ہونا یا الرجی

جلد پر لالی ہونا اور کھجلی ہونا

کان میں تکلیف ہونے پر سننے کی صلاحیت میں کمی آنا

منہ کے آس پاس سجن یا نگلنے میں پریشانی ہونا

آنکھیں لال ہونا

سردی سے الرجی کی علامات

ناک کا بہنا یا بند ہونا

ناک کی جلد کا لال ہو جانایا سوجن آنا

لگاتار چھینک آنا، آنکھوں میں کھجلی ، لالی ، سوجن ، جلن یا پانی بہنا

چھیکنا، کھانسنا، اور استھما یا دم چھڑنا

سردی ہونے پر ناک سے پانی آنا

بدن درد ، سر یا آنکھوں میں بھاری پن

سردیوں میں الرجی ہونے کی وجہ

بہت سے لوگوں کو جانوروں کے بالوں سے نہیں بلکہ انکےبالوں، تھوک اور پیشاب سے الرجی نہیں ہوتی ہے۔سردیوں میں اسکے امکانات بڑھ جاتے ہیں کیونکہ اس موسم میں آپ کا پالتو جانور بھی گھر میں زیادہ وقت بتاتا ہے۔ آپ ان دنوں انے گھر کی کھڑکی دروامے بند رکھتے ہیں۔ یعنی سردیوں میں گھر کے اندر وینٹیلیشن کم ہوجاتا ہے ،اس لیے ویکیوم کریں، اپنے پالتو جانوروں کو بیڈ روم سے باہر رکھیں اور سوفے پر نہ بیٹھنے دیں۔