فلمی ڈسک،14جنوری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) سنجے لیلا بھنسالی کی فلم گنگو بائی کاٹھیا واڑی کا پہلا پوسٹر جاری کردیا گیا ہے- اس میں عالیہ بھٹ اہم رول می ںہے- جو ایک جارحانہ کردار ہے- ویسے عالیہ پہلی بار بھنسالی کے ساتھ کام کریں گی، اس سے پہلے بھنسالی پہلی بار عالیہ بھٹ اورسلمان خان کو لیکر انشا اللہ پلان کررہے تھے، لیکن سلمان نے اپنے قدم پیچھے کھینچ لیے، جس وجہ سے یہ فلم ٹھنڈے بستے میں چلی گئی-
مصنف ایس حسین زیدی کی کتاب مافیا کئینز آف ممبئی کے مطابق گنگو بائی بھی ہزاروں لڑکیوں کی طرح وہ بھی سیکس ٹریفیکنگ کی شکار ہوئی تھی- وہ گجرات کے کاٹھیاواڑی سے تعلق رکھتی تھی- اس لیے گنگو بائی کاٹھیا واڑی کہلائی- انہیں کم عمر میں ہی جسم فروشی کے لیے مجبور کیا گیا- بعد میں کئی بدنام زمانہ مجرم انکے گراہک بنے– وہ ممبئی کے کاماٹی پورہ علاقے میں کوٹھہ چلاتی تھی-
گنگو بائی کا اصل نام گنگا ہرجیونداس کاٹھیاواڑی تھا- وہ گجرات کے امیر خاندان سے تھی اور ہیروئین بننا چاہتی تھی- والد نے صرف 500 روپے کے لیے انہیں ایک کوٹھے پر فروخت کردیا- گنگو بائی نے سیکس ورکرس اور یتیم بچوں کے لیے بہت کام کیا تھا-